رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کے خلاف ​ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

سرفراز احمد یکم فروری سے شروع ہونے والی سیریز کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ ٹی 20 سیریز میں تین ۔ صفر سے فتح حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وقاص مقصود کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، صاحبزادہ فرحان، آصف علی، حسن علی، طلعت حسین، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان شنواری۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ان دنوں پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں مصروف ہیں۔ اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں سے جنوبی افریقہ نے دو اور پاکستان نے ایک میچ جیتا ہے۔

ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا تین فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ چھ فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان پاکستان ٹیم نے 2018ء کے دوران 19 میچوں میں سے 17 میں فتح سمیٹی اور مسلسل 9 میچوں میں ناقابلِ شکست رہی۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی پانچویں پوزیشن ہے۔

XS
SM
MD
LG