مقامی حکام کے مطابق بدھ کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع شوال کے علاقے میں بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں کم از کم 20 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔
مقامی حکام اور قبائلیوں کا کہنا ہے کہ پہلے داغے گئے میزائلوں کا ہدف عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی تھی جب کہ دوسرا حملہ قریبی علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک گھر پر کیا گیا۔ہلاک ہونے والوں کی شاخت کے بارے میں فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔
تین جون کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے ایک علاقے میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں پاکستانی حکام کے مطابق القاعدہ کا پاکستان میں آپریشنل کمانڈر الیاس کشمیری ہلاک ہو گیا تھا ۔
پیر کے روز بھی جنوبی وزیرستان میں تین مختلف مقامات پر جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں کم از کم 18 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1