رسائی کے لنکس

وزیرستان میں دو تازہ ڈرون حملوں میں نو ہلاک


وزیرستان میں دو تازہ ڈرون حملوں میں نو ہلاک
وزیرستان میں دو تازہ ڈرون حملوں میں نو ہلاک

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں اتوار کے روز دو مبینہ امریکی میزائل حملوں میں نو مشتبہ شدت پسند ہلاک اور مزید چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز بھی وزیرستان کے علاقے میں ڈرون حملے میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں اتوار کے روز دو مبینہ امریکی میزائل حملوں میں نو مشتبہ شدت پسند ہلاک اور مزید چار زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کےمطابق ڈرون کے تازہ حملے میں قبائلی علاقوں میں چار مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حملہ شمالی وزیرستان کےشہر میرانشاہ کے قریب ایک گاؤں پر کیا گیا۔ امریکی حساس اداروں کے افسران کا کہنا ہے کہ اس میزائل حملوں میں چار مشتبہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اتوار کو افغان سرحد کے قریب قبائلی علاقوں میں ڈرون کے ذریعے کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ تھا۔

اس سے قبل بغیر پائلٹ طیاروں سے داغے گئے چار میزائلوں کا ہدف شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع شکتوئی گاؤں میں ایک مکان تھا جس میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

ہفتے کے روزبھی جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ علاقے انگور اڈہ میں قائم شدت پسندوں کے ایک مشتبہ تربیتی مرکز پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جنوبی وزیرستان گذشتہ برس کے اواخر تک پاکستانی طالبان کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن اکتوبر میں شروع کیے گئے ایک بڑے فوجی آپریشن کے بعد فوجی حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے کے بیشتر حصوں میں شدت پسندوں اور ان کے ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG