رسائی کے لنکس

بھارتی اوپنر روہت شرما زخمی ہو گئے، دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر


دورہ نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پانچ صفر سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پانچ صفر سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما زخمی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ ٹور سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں پرتھوی شا اور میانگ اگروال اوپننگ کریں گے۔

دورۂ نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پانچ صفر سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار مونگنئی کے حوالے سے بتایا کہ پانچویں ٹی 20 میچ میں روہت شرما کی پنڈلی میں اچانک درد ہونے لگا تھا جس کی وجہ سے وہ میچ میں فیلڈنگ بھی نہیں کر پائے تھے۔

انجری کی وجہ سے روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور دو میچز کی ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا میچ ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 21 فروری سے شروع ہو گی۔

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں روہت شرما نے جیسے ہی نصف سنچری بنائی تو ان کی پنڈلی میں درد ہونے لگا تھا۔ لیکن اس کے باوجود وہ میدان سے باہر نہیں گئے تھے۔

روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

سترویں اوور میں روہت شرما نے ارش سودھی کی بال پر چھکا لگایا تو ان کے درد کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے میدان میں ہی ان کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔

روہت شرما کا نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہونا بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ روہت پچھلے ایک سال سے بہت اچھی فارم میں تھے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 46 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 140 رنز بنائے۔ وہ پچھلے ایک سال سے بہترین رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

منگل کو بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ روہت شرما کی غیر موجودگی میں پرتھوی شا اور میانگ اگروال اوپننگ کریں گے جب کہ کے ایل راہول حسب معمول پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG