رسائی کے لنکس

صومالیہ: پارلیمنٹ نے اپنی مدت میں تین سال توسیع کردی


صومالیہ: پارلیمنٹ نے اپنی مدت میں تین سال توسیع کردی
صومالیہ: پارلیمنٹ نے اپنی مدت میں تین سال توسیع کردی

صومالیہ کی عبوری پارلیمنٹ نے اپنی میعاد میں تین سال کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر شریف حسن شیخ عدن نے جمعرات کے روز وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ارکارن پارلیمنٹ نے 11 کے مقابلے میں 421 ووٹوں سے موجودہ پارلیمنٹ کی مدت میں تین سال کی توسیع کی منظوری دی۔ ووٹنگ کے دوران تین ارکان غیر حاضر تھے۔

صومالیہ کی عبوری پارلیمنٹ اور حکومت کی معیاد اس سال اگست میں ختم ہورہی ہے۔

اب جب کہ پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع ہوچکی ہے ، توقع ہے کہ اسمبلی کے ارکان آئندہ چند مہینوں میں نئے اسپیکر اورجولائی یا اگست میں صدر کا انتخاب کریں گے۔

عدن کا کہناتھا کہ وہ اگلی مدت کے لیے بھی اسپیکر بننا چاہیں گے۔

گذشتہ 20 سال سے، ڈکٹیٹر محمد زیاد بری کی اقتدار میں علیحدگی کے بعد، صومالیہ میں کوئی موثر مرکزی حکومت موجود نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG