رسائی کے لنکس

صومالیہ: بم دھماکے میں چار افراد ہلاک


صومالیہ: بم دھماکے میں چار افراد ہلاک
صومالیہ: بم دھماکے میں چار افراد ہلاک

صومالیہ کی پولیس نے کہاہے کہ دارالحکومت موگادیشو میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں کم ازکم چار عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا خیال ہے کہ منگل کے روز پھٹنے والا بم افریقی یونین کے امن کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھاجو صومالیہ کی کمزور حکومت کو اسلامی عسکریت پسندوں سے بچانے کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

شورش پسند تنظیم الشباب اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ صومالی حکومت کا تختہ الٹ کر اس ملک میں ایک سخت گیر اسلامی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔

صومالیہ کا زیادہ تر وسطی اور جنوبی حصہ الشباب کے کنٹرول میں ہے جب کہ حکومت کا دائرہ اختیار صرف دارالحکومت موگادیشو کے کچھ علاقوں تک ہی محدود ہے۔

تاہم فروری سے شورش پسندوں کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائیوں میں صومالیہ اور افریقی یونین کی فورسز موگادیشو کے کئی حصوں کا قبضہ واپس لے چکی ہے۔

1991ء میں سابق ڈکٹیٹر محمد زیاد بری کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے صومالیہ میں کوئی مؤثر مرکزی حکومت موجود نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG