|
امریکہ میں ریاست نارتھ کیلی فورنیا میں جنگل میں لگی آگ کو آبادیوں کی جانب پھیلنے سے روکنے کے لیے فائرفائٹرز مسلسل کوششیں کرتے رہے۔آگ کے گھروں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ جاری رہا۔
اس سے قبل شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے جنگلوں میں لگنے والی آگ کے باعث حکام کی جانب سے 26 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ریاست کے شہر سیکریمنٹو کے شمال میں منگل کے دن لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے 14 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیل گئی اور اس کا دھواں اس قدر شدید تھا کہ اسے خلا میں سیٹلائیٹ سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
اورویل قصبے کے مئیر ڈیوڈ پٹ مین کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز آگ کے پھیلاؤ میں کچھ قدر کمی آئی تھی ۔ ان کا خیال ہے کہ جلد ہی کچھ رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
آگ کا پھیلاؤ جنوبی جانب روکا گیا ہے اور فائیر فائیٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے رکاوٹ قائم کی جاسکے۔
ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں اس کے علاوہ بھی درجن بھر جگہوں پر، قدرے کم پیمانے پر، جنگلوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔
آتش زدگی کی ابتدا کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔ ریاست میں آگ بھڑکنے کے حالات، جن میں تیز ہوائیں اور انتہائی کم نمی کی وارننگ اس وقت جاری کی گئی تھی، جب یہ آگ بھڑکی۔
ملک کی نیشنل ویدر سروس نے ریاست میں اس ہفتے شدید گرمی کی لہر کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
اس خبر کے لیے مواد خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔
فورم