رسائی کے لنکس

72 فی صد پاکستانی اپنی زندگی سے خوش: سروے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

رائے عامہ کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے 'گیلپ انٹرنیشنل' سے منسلک 'گیلپ پاکستان' کے حالیہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 7 پاکستانی یعنی 72 فی صد اپنی زندگی سے خوش ہیں۔

سروے کے دوران ملک بھر سے منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ آپ ان دنوں اپنی زندگی سے کتنے خوش ہیں؟

سوال کے جواب میں 27 فی صد افراد نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنی زندگی سے انتہائی خوش ہیں۔

پاکستان کے چاروں صوبوں کے دیہی و شہری آبادی کے 1200 مرد و خواتین سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 45 فی صد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنی زندگی سے کسی حد تک خوش ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی غربت کا ایک منفرد حل
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:52 0:00

رواں سال 7 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے درمیان کیے گئے سروے میں 17 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنی زندگی سے کسی حد تک ناخوش ہیں۔

سروے کے مطابق 11 فی صد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنی زندگی سے انتہائی نا خوش ہیں۔

گیلپ پاکستان کا یہ سروے ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تحریکِ انصاف کو حکومت سنبھالے لگ بھگ 14 ماہ ہو چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کافی اضافہ بھی ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد شرحِ نمو میں بھی کمی آئی ہے اور حال ہی میں ملک بھر کے تاجروں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کی ہے۔

ڈالر بھیجنے والے پاکستانی روپے کی قدر گھٹنے پر خوش؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:08 0:00

دوسری طرف مبصرین کے مطابق انتخابی مہم میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 تک بے روز گاری کی شرح 6.1 فی صد ہو جائے گی جو کہ دسمبر 2018 میں 6.07 فی صد تھی۔

لیکن ساتھ ہی عالمی بینک کی کاروبار میں آسانیوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 28 درجے بہتری کے ساتھ 108 درجے پر آ گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اس درجہ بندی میں 190 ممالک کی فہرست میں 136 ویں نمبر پر تھا۔

XS
SM
MD
LG