امریکی فوج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتی: احمدی نژاد

امریکی فوج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتی: احمدی نژاد

امریکہ افغانستان میں دوغلا کھیل کھیل رہا ہے: ایرانی صدر

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے افغانستان میں اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اور اُس ملک کو مستحکم کرنے کے لیے امریکہ کے مِشن پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

کابل کے ایک ایسےایک روزہ دورے میں، جس میں مختصر وقت کے لیے امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس بھی افغانستان میں تھے، ایرانی صدر نے اس مطالبے کو دہرایا کہ امریکی فوجیں افغانستان سے نکل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوجیں امن قائم نہیں کریں گی۔

وزیردفاع گیٹس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ افغانستان کے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔ لیکن ان ملکوں کو افغان حکومت کے ساتھ اپنے معاملات میں راست باز بھی ہونا چاہئیے۔

مسٹر احمدی نژاد نے اس کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان میں دہشت گردی پیدا کرنے اور پھر اُس کے خلاف لڑنے کی ضرورت کا اعلان کرتے ہوئے خود دوغلا کھیل کھیل رہا ہے۔