آنجہانی صدر بش کے بڑے بیٹے اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش نےآنجہانی صدر کو ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ’’آپ کی شائستگی،خلوص اور رحم دلی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔ آپ ایک عظیم اور نیک شخص تھے، کسی بھی بیٹے یا بیٹی کیلئے ایک بہترین باپ‘‘
پانچ سابق امریکی صدور اور چار سابق خواتینِ اول، دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کےنیشنل کیتھڈرل میں صدر بش کی آخری رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔
دنیا بھر میں، اپنے بچوں کو دودھ پلانے والے جانوروں، پرندوں اور مچھلیوں کی آبادی میں، سن 1970 سے 2014 تک، ساٹھ فیصد کمی ہوئی ہے۔ جب کہ تازہ پانی کے جانوروں کی تعداد میں 83 فی صد کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عمران خان کے خطاب پر ڈاکٹر وائن بام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مدبر سیاسی لیڈر ہونے کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ چاہے اسے پسند کرتے ہیں یا نہیں، یہ قانون ہے، اور اسی طریقے سے عدالتی فیصلے ہوتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق، دنیا بھر کے سمندروں میں ہر سال 80 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک شامل ہو جا تا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اندازوں کے مطابق، سن 2014 میں امریکیوں نے 330 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک، کوڑے کے طور پر پھینکا تھا۔
پیر کے روز، ترک ذرائع نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس میں ایک شخص کو جمال خشوگی کے بھیس میں مبینہ طور پر سعودی قونصل خانہ چھوڑ تے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے واشنگٹن کے دورے میں مائیک پومپیو سمیت اعلیٰ امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں، اور میڈیا سے اپنی گفتگو میں انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آنے کی توقعات کا اظہار کیا۔ لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اب بھی وہیں کھڑے ہیں۔
ایک مکمل سیارہ ہونے کے لیے اس کے اندر اتنی کشش ثقل موجود کا موجود ہونا ضروری ہے کہ وہ اپنے مدار میں آنے والے سیارچوں اور شہابیوں کو اپنی جانب کھینچ لے۔
یرانی تیل کی بندش سے، عالمی منڈی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ اصل مسئلہ اس وقت پیدا ہو سکتا ہے، اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جس کی اس نے دھمکی دی ہے، اور اس گزر گاہ سے دنیا کے ساٹھ فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
پاکستان کی نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی قیمت ننانوے روپے پچاس پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ جب کہ تیل کی دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
کراچی یونیورسٹی سے وابستہ شعبہ سیاسیات کے استاد، ڈاکٹر توصیف احمد کہتے ہیں کہ مسلم لیگ کے لئے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے لئے یہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔ ان کے خیال میں یہ نواز لیگ کے لئے اس سال کی سب سے اچھی خبر ہے۔
امریکی سفارت کاروں سے برے سلوک سے متعلق وزیر خارجہ پومپیو کی شکاہت پر امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اصل میں بات کچھ اور ہے اور اس کا اظہار کچھ اور۔
ڈاکٹر مارون کے خیال میں ’’اتنا کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے کہ زور آزمائی تک بات نہیں جا سکتی۔ سو، میرے خیال میں، ہم اسکے کہیں قریب بھی نہیں ہیں، اور نہ ہی کوئی فریق اسکا بوجھ اٹھا سکتا ہے‘‘
جنرل زبیر محمود حیات کے بیان پر اپنے تجزئے میں، ڈاکٹر جوناہ بلینک نے کہا ہے کہ ’’کارگل تنازعے کے دوران پاکستان میں ایٹمی اثاثے نقل و حرکت میں آئے تھے‘‘۔ تاہم، اس وقت، بقول ان کے، ’’امریکہ نے کارگل تنازعے کو زائل کرنے میں مدد دی تھی‘‘
ڈاکٹر وائین بام کے بقول ’’ہاں۔ اس پر آجکل غور ہو رہا ہے۔ مجھے شک ہے کہ اگر یہ خصوصی نمائندے کے دفتر کی ذمہ داری کو منتقل کرنےکی بات ہے تو پھر یہ سلامتی کونسل کے سایے تلے مختلف صورت اختیار کرے گا‘‘۔ اس ضمن میں، جو نام زیر غور بتائے جاتے ہیں، وہ ہیں: زلمے خلیل زاد اور لیفٹیننٹ جنرل ڈگلس لو۔
سفیر ولیم مائیلم نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک افغانستان میں قیام امن کیلئے بھارت کا کردار ’’مددگار ثابت ہوسکتا ہے‘‘۔ لیکن، اُن کا کہنا تھا کہ ’’کیا بھارت یہ کرادر ادا کرنا چاہے گا۔ اس بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا‘‘
پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں امن امریکہ کا مقصد ہے تو اس کے لئے پاکستان سے بات کرنی چاہیے اور ہم اس کے لئے بالکل تیار ہیں۔
ڈاکٹر مارون وائین بوم نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمینٹ اپنا ڈیسک صاف کر رہی ہے، اور وہ اپنا ڈیسک مرکزی سیاسی شخصیات کی صفائی سے کر رہی ہے
ڈاکٹر مارون کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جو کوئی بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ پاکستان کا تعاون حاصل کرنے کے لیے کیے ہیں۔ امریکہ کو اب بھی پاکستان کی شمولیت کی ضرورت ہے۔
مزید لوڈ کریں