’اٹلانٹک کونسل‘ سے وابستہ محقق اور شعبہ جنوبی ایشیا کے سابق ڈائریکٹر شجاع نواز نے ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو میں بتایا کہ سٹیفن کوہن کے انتقال سے پاکستان امریکہ میں ایک حقیقی تجزیہ کار اور دانشور سے محروم ہو گیا ہے جو پاکستان کے حالات اور تاریخ پر گہری نظر رکھتے تھے۔
وہ خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے سیکیورٹی اور دفاعی امور پر تحقیق کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔
شعیب اختر نے کہا کہ انہیں 1997-98 سے قبل کبھی بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ بھارت پاکستان کو ہرا سکتا ہے، کیونکہ بھارتی ٹیم میں حوصلہ اور صلاحیت موجود ہی نہیں تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف فتح حاصل کر سکے۔ تاہم، گنگولی کے کپتان بننے کے بعد صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی
ڈیمو کریٹک پارٹی کے 12 اُمیدوار یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں اترنے کے اہل اور سب سے مضبوط اُمیدوار ہیں۔
گاندھی کے عدم تشدد کے فلسفے نے بہت سے عالمی لیڈروں کو بھی متاثر کیا جن میں مارٹن لوتھر کنگ جونئیر، نیلسن منڈیلا اور سابق امریکی صدر براک اوباما بھی شامل ہیں۔
چین کی یہ سرمایہ کاری چین کے بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی کا ایک حصہ ہو گی اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں سے لگ بھگ سات گنا بڑی ہو گی۔
جان بولٹن نے فاکس نیوز کے اینکر برائن کلمیڈ کو بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ میں صدر ٹرمپ کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا، ’’سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے خود ہی استعفیٰ دیا ہے۔
بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر اور معروف تجزیہ کار ڈاکٹر عادل نجم نے وائس آف امریکہ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ان کے خیال میں حکومت اور اداروں کے حالیہ واقعات سیاسی انتقام کے زمرے میں ہی آتے ہیں۔
بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے ایک اور سینئر فیلو، ہادی امر نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں فی الوقت صدر ٹرمپ ایران پر براہ راست حملہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کی کتاب مقبول ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے شائقین سے کہا ہے کہ وہ میڈیا کے تبصروں پر نہ جائیں بلکہ اس کتاب کو پڑھ کر خود رائے قائم کریں۔
پروفیسر عادل نجم کا کہنا ہے کہ ’’اس صورت حال میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک چھوٹا سا واقعہ بھی دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی کو ایک ایسی سطح پر لے جا سکتا ہے جہاں سے واپسی کے تمام راستے بند ہو جاتے ہیں‘‘
عمران خان کے بقول، ’’بھارتی عوام کو اس بات کا احساس کرنا چاہئیے کہ یہ سب انتخابات جیتنے کیلئے کیا جا رہا ہے؛ اور ایسا جنوبی ایشیا میں موجود مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرگز نہیں کیا جا رہا‘‘۔
قطر نے ایک ماہ قبل کراچی اور اسلام آباد میں ویزا سنٹر کھول دئے تھے جہاں ویزے جاری کرنے سے متعلق تمام سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، جن میں فنگر پرنٹنگ اور بائیومیٹرک ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے علاوہ طبی معائنے اور آجروں کے ساتھ کنٹریکٹ مکمل کرنے کی سہولتیں شامل ہیں
حمیداللہ عارفی نے کہا ہے کہ افغان عوام اس بارے میں بھی پریشان ہیں کہ سابق سوویت یونین کی فوجوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد اقتدار نجیب حکومت کے پاس چلا گیا تھا اور یوں افغان عوام یہ خدشہ محسوس کرتے ہیں کہ ان مذاکرات کے بعد بھی ایسی ہی غلطی کو دہرایا جا سکتا ہے
سابق جج جسٹس ناصرہ جاوید نے کہا ہے کہ ’’ججوں کو اپنا کام اپنے فیصلوں کے ذریعے کرنا چاہیے اور براہ راست مقننہ اور انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے‘‘
افغان امن مذاکرات اس مہینے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہو رہے ہیں جس میں امریکہ سمیت چار ملک شرکت کریں گے، جب کہ افغانستان طالبان سے براہ راست مذاکرات پر اصرار کر رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں