مدعا علیہان کا کہنا ہے کہ ایسی تلاشی اور لمبے وقت تک اُن کے سیل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لینے سے اُن کی پرائیویسی اور امریکی آئین کے تحت حاصل ہونے والی آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
زید رعد الحسینی نے مینمار کی حکومت سے ظالمانہ فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے اور ایسے پر تشدد واقعات کا ارتکاب کرنے والے عناصر کے خلاف احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خطرناک قسم کا کینسر ہے جس کا اُنہیں سامنا ہے۔
ایڈٹرز گلڈ کے سابق صدر آلوک مہتا کا کہنا ہے کہ گوری کا قتل محض ایک صحافی کا قتل نہیں ہے بلکہ یہ اُن تما م آوازوں کو خاموش کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے جو انتہا پسند ہندو نظریات اور بھارت کی سیکولر حیثیت کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں
1948 میں برما کو آزادی ملنے کے بعد وہاں کی حکومت نے اُن کی نقل مکانی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ یوں میانمار کے زیادہ تر لوگ روہنگیا کو بنگالی سمجھنے لگے۔
مزدوروں کے دن کو لیبر یونینوں کی جدوجہد کے نتیجے میں 1884 میں سرکاری تعطیل قرار دیا گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے دورے کے دوران 10 لاکھ ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ عطیے کی یہ رقم کس کے حوالے کی جائے گی۔ توقع ہے کہ عطیے کی رقم اُن کے ذاتی مالی وسائل سے فراہم کی جائے گی۔
امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی طرف سے طاقت کا یہ مظاہرہ شمالی کوریا کے میزائل کے اُس تجربے کے دو دن بعد کیا گیا ہے جس میں شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والا ایک بیلسٹک میزائل جاپانی جزیرے ہوکائیڈو کے اوپر سے بحرالکاہل میں داغا تھا۔
لوگوں نے کین سنگٹن محل کے باہر گلدستے رکھے اور شمعیں روشن کیں۔ ڈیانا اسی محل میں اپنے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے ساتھ رہا کرتی تھیں۔
بیشتر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ وہ T20 کھلاڑیوں کیلئے ایک مثالی کرکٹر تھے۔ وہ اُس وقت چوکے اور چھکے لگا تے تھے جب دوسرے کرکٹر محض ایک ایک رن بنانے کی کوشش کر رہے ہوتے تھے۔
محمد علی جناح کو بلوچستان سے خصوصی دلچسپی تھی اور اُنہوں نے اپنے مشہور 14 نقاط میں بھی خاص طور پر بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بلوچستان کو ہندوستان کی دیگر ریاستوں کی طرح مساوی حیثیت دی جائے اور وہاں مناسب اصلاحات کا عمل شروع کیا جائے۔
امریکہ کے معروف تھنک ٹینک ’سٹمسن سینٹر‘ کے شریک بانی اور سینئر محقق مائیکل کریپن کے مطابق پاکستان میں یہ خدشہ محسوس کیا جانے لگا کہ بھارت پاکستان کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔
بھارت کی سب سےگنجان آباد ریاست اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے اُمیدوار رام ناتھ کوند نے گزشتہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخاب میں 7 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی حریف یونائیٹڈ پروگریسو الائنس کی نمائیندہ میرا کمار کو شکست دی تھی
امریکی کوسٹ گارڈ نے اپنے ملاحوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ تجربہ ہفتے کے روز کیا جا سکتا ہے ۔ لہذا وہ اپنی کشتیوں کو الاسکا کے کوڈیک جزیرے سے ہوائی درمیان واقع وسیع سمندری علاقے کی طرف لے جانے سے پرہیز کریں۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کی 180 میل لمبی ساحلی پٹی میں ہوائی چکیوں سے 11,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں نے روسی سفیر سرگی کسلی یک کی ماسکو میں اپنے اعلیٰ افسران سے ان ملاقاتوں کے بارے میں ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت ریکارڈ کی تھی۔
سمندی اُفق پر یہ طیارہ بردار جہاز جہاں بھی دکھائی دے گا، یہ امریکہ کے اتحادیوں کیلئے اطمنان کا پیغام لائے گا اور ہمارے دشمنوں کیلئے انتہائی خوف کی علامت ہو گا کیونکہ وہ جان جائیں گے کہ امریکی جہاز آ رہا ہے اور پوری قوت سے آ رہا ہے۔
اگرچہ اس رپورٹ میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف امریکہ کا اہم اتحادی ظاہر کیا گیا تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اب بھی دہشت گردوں کی بالواسطہ یا بلا واسطہ پشت پناہی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف خاطر خواہ اقدامات اختیار نہیں کئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں