شمالی وزیرستان میں امن و امان کی ابتر صورتِ حال بالخصوص ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اتمان زئی وزیر اور داوڑ قبائل کا احتجاجی دھرنا تین مختلف علاقوں میں جاری ہے۔شمالی وزیرستان سے ملحقہ علاقوں کی روایت ’ننواتے‘ کے تحت میران شاہ بنوں مین روڈ کو 24 گھنٹے کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
عمر خالد کا شمار کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی کے بعد دوسرے نمبر پر ہوتا تھا۔ ان کی ہلاکت کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی حکام جنگجو گروپ کی قیادت سے امن معاہدے کے لیےبات چیت کے لیے رابطے میں ہیں۔
خیبر پختونخوا کے شمالی ضلعے لوئر دیر میں صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت کے قافلے پر حملے میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ رکنِ اسمبلی سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان کی کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مصالحت کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف کے قیادت میں 15 رکنی وفد تین دنوں سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے متاثرین کی حکومت کے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مابین مذاکرات کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافے اور امنِ عامہ کی خراب صورتِ حال کے سبب قبائلی علاقوں کے مکینوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کے بارہ علما پر مشتمل وفد کے کابل میں قیام اور انتظامات کی ذمے داری پاکستانی سفارت خانے کے پاس ہے، تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کی وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی سمیت دیگر حکام نے وفد کا استقبال کیا تھا۔
افغانستان میں ایک ذریعے نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ چاروں طلبہ کو طالبان رہنماؤں کے حکم پر رہا کر دیا گیا ہے اور وہ بخیریت ہیں ۔تاہم افغانستان میں طالبان حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی دو مختلف نجی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار طلبہ عید کے دن سے مبینہ طور پر لاپتا ہیں۔ افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام لاپتا پاکستانی طلبہ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے حساس علاقے سے لاپتا ہونے والی 11 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں اور سماجی حلقوں نے شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران 64 مبینہ عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال50 سے زیادہ اہل کار گھات لگا کر قتل اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تعلق رکھنے والے صحافی افتخار احمد کو ہفتے کی رات نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا، ان کی تدفین اتوار کی صبح کی گئی جس میں ان کے قریبی رشتے داروں اور مقامی لوگوں کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پشاور کے آرمی پبلک اسکول اقعے کے متاثرین نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ حکومتِ پاکستان کے جاری مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ والدین نے کہا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں ہیں لیکن انہیں بھی اعتماد میں لیا جائے۔
امریکہ کے کیوبا میں قائم قید خانے گونتاناموبے جیل سے 15 برس بعد رہائی پانے والے افغان شہری اسد اللہ ہارون کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے تھے، اس لیے انہیں کئی برس قبل رہا کر دینا چاہیے تھا۔
افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے حکام شمالی وزیرستان میں دہشت گردی اور تشدد کے حالیہ واقعات کا ذمے دار کالعدم تنظیم 'شوریٰ مجاہدین شمالی وزیرستان' کو قرار دے رہے ہیں جس کے سربراہ حافظ گل بہادر ہیں۔
کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں کو پارلیمان میں لانے کا اعلان کیا تھا۔
افغانستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین میں قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرکے سرحد پار جانے والے پاکستانی بھی شامل ہیں ۔ حکام نے لگ بھگ 30 لاشیں شمالی وزیرستان منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
گلگت بلتستان میں 2022-2021 کے دوران 226 افراد نے خودکشی کی جن میں 116 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔ سب سے زیادہ خودکشیاں ضلع غذر میں 132، ضلع گلگت میں 46 ،ہنزہ میں 26 ، نگر میں دو، دیامر میں چھ، استور میں 5، گانچھے میں 2، شگر میں 6 اور ھرمنگ میں خود کشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
مزید لوڈ کریں