مقدمے میں تشدد پر اکسانے، امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنے اور خاتون کی جان کو خطرہ میں ڈالنے والی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اچھرہ کے علاقہ میں دوپہر کو ایک خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ہوٹل پہنچی تو اُس کے لباس پر عربی حروف تہجی میں کچھ لکھا تھا۔ جس پر لوگ نے سخت ناپاندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسمبلی کے اجلاس کا وقت صبح 10 بجے رکھا گیا تھا مگر ارکانِ اسمبلی نو بجے سے ہی اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ نو منتخب اراکین کے چہروں پر خوشی تھی اور وہ خوب تیاری کے ساتھ ایوان پہنچے۔
پاکستان میں انتخابات میں قومی اسمبلی کی 12 جنرل نشستوں پر خواتین بھی کامیاب ہوئی ہیں۔ اِن میں سب سے زیادہ تحریکِ انصاف کی حمایت کامیاب ہونے والی پانچ آزاد امیدوار ہیں۔ اس کے بعد مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کی چار خواتین امیدوار ایوان میں پہنچی ہیں۔
حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے قائدین کی آپس میں ملاقات ہوئی ہے۔
جمعے کی شب شہباز، زرداری ملاقات کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جو انتخابی نتائج آئے ہیں وہ توقعات کے بر خلاف نہیں۔ انہوں نے کہا ان کی جماعت اتحادی حکومت بنائے گی جب کہ آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم ہوں گے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلسل یہ کہہ رہی ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ کیا نواز شریف ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم بن سکیں گے؟ تجزیہ کاروں کی رائے جانیے ضیاءالرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔
مبصرین سمجھتے ہیں کہ انتخابات کے بعد ملک کی سیاسی صورتِ حال کیا ہو گی، اِس بارے میں ابھی کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ مقتدر حلقوں کو نواز شریف بطور وزیرِ اعظم سوٹ نہیں کرتے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیوسٹی لاہور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار سمجھتی ہیں کہ رواں سال پنجاب میں نمونیہ کی مختلف وجوہات ہیں جن میں بیکٹریا، وائرل انفیکشن اور کووڈ-19 کی اقسام بھی شامل ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی آئند عام انتخابات میں پنجاب میں ایک مرتبہ پھر قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں انتخابی جلسوں میں مسلم لیگ (ن) پر تنقید کر رہے ہیں۔ بعض مبصرین کے خیال میں بلاول مسلم لیگ (ن) مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ۔
عمران خان کو سزا سنائے جانے پر پاکستان میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا، تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے۔
پاکستان کے متعدد شہروں میں انتخابات سے قبل مبینہ طور پر بغیر اجازت ریلیاں نکالنے اور پولیس سے جھڑپوں کے الزامات کے تحت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ہزاروں کارکنان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
احمدی کمیونٹی کے مطابق دو روز قبل ڈسکہ میں پیش آنے والے واقعے میں ڈسکہ کے علاقے موسے والا میں 65 جب کہ بھروکے میں 15 قبروں کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی گئی۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اُمیدواروں نے اپنی انتخابی مہم ڈیجیٹل میڈیا پر منتقل کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب بینرز اور پوسٹرز بنوانے کا رجحان کم ہو گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے دو طرفہ تجارت بند ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کا اثر بھی تجارت پر پڑ رہا ہے۔
پاکستان میں یہ سوال بھی اُٹھایا جا رہا ہے کہ دو مسلمان ممالک کے تعلقات اس نہج پر کیسے پہنچے کہ دونوں نے ایک دوسرے کی خود مختاری کو نشانہ بنایا؟
پاکستان میں عام انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ بعض مبصرین آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ماضی کی طرح 2024 کے انتخابات کے نتائج پر بھی سوالات اٹھائے گئے تو آنے والی حکومت کے لیے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے، اِس بارے کسی کو کوئی ابہام نہیں ہے۔
مزید لوڈ کریں