عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے کے اضافے سے نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے۔ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس سے اس کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا اور ڈینگی کا بیک وقت سامنا ہے لیکن دونوں بیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے اور نظام صحت پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا اس کیس کے بارے میں حکم ہے کہ کیس کی سماعت دو ماہ میں مکمل کی جائے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق سول اور فوجی قیادت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کے لیے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیرِ اعظم کا دفتر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان کی فوج کے سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو اور نہ ہی فوج کوئی قدم ایسا اٹھائے گی جس سے وزیرِ اعظم کی عزت میں کمی آئے۔ اس وقت سول اور ملٹری تعلقات آئیڈیل ہیں۔
دس اکتوبر کو سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں اصلاحات کی جائیں تاکہ قیدیوں کے بنیادی حقوق محفوظ ہو سکیں۔
پچاسی سالہ ایٹمی سائنس نے ستر کی دہائی میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کام شروع کیا۔ ملک میں سول اور فوجی حکومتیں آتی رہیں، لیکن پاکستان نے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھا جس کے مرکزی کردار ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہی تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نائب وزیرِ خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے جاری سرد مہری ختم ہوئی ہے اور روابط بحال ہونا شروع ہوئے ہیں۔
نئے آرڈیننس میں بیوروکریسی کے حوالے سے اہم تبدیلی یہ لائی گئی ہے کہ جب تک یہ بات ثابت نہ ہو جائے کہ کسی شخص نے کوئی کام صرف ذاتی مفاد میں کیا ہے تو اس کے غلط ثابت ہونے تک اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔
ایک امریکی تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس منصوبے کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے سب معلومات پارلیمان کے فورم پر دی جا چکی ہے جبکہ پارلیمانی اوور سائٹ بھی موجود ہے۔
اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دے دی گئی ہے، جب کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے پرانے چیئرمین بھی امیدوار ہو سکتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے اعلان کے مطابق جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کیس میں تفتیش کو سپروائز کیا تھا۔
آئی سی آئی جے کی طرف سے جاری کردہ اس تفصیلی رپورٹ میں پاکستان کے سیاست دان، بیورو کریٹس، کاروباری شخصیات اور فوجی افسران سمیت 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
تحقیقاتی صحافت کی عالمی تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ میں دنیا بھر کے 300 سے زائد سابق و موجودہ سیاسی رہنماؤں کے مبینہ خفیہ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا دعویٰ کیا گیا ہے
’ایڈ ڈیٹا‘ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں چین کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے کو ان پر قبضہ کرنے سے تعبیر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کے ذریعے 18 برس میں چین نے دنیا کے 165 ممالک میں آٹھ کھرب 43 ارب ڈالر مالیت کے 13 ہزار 427 منصوبوں پر قبضہ کیا ہے۔
مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا ہے جن کے خلاف کیس کی باقاعدہ سماعت بھی شروع ہو گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین شریک ملزمان کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو تقویت ملی ہے لیکن اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد قندھار میں بڑی تعداد میں داعش اور دیگر تنظیموں کے لوگ موجود تھے۔ لیکن طالبان کے آنے کے بعد سرکردہ افراد وہاں سے بھاگے اور پاکستان ایران سرحد کے قریبی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں