عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
وزارتِ خارجہ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ چوری ہونے والے ویزہ اسٹیکرز کی ٹریکنگ کے لیے تمام انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر نگرانی کی جائے۔
کرونا کی صورت حال بہتر ہونے کے باعث برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا سے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروازوں کی تعداد 20 فی صد بڑھائی جا رہی ہے۔
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کرنے کا نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو شفاف ٹرائل اور استغاثہ کے گواہوں پر جرح کا موقع ملا۔ باقاعدہ ٹرائل کے بعد سزا سنائی گئی۔ وہ ضمانت لے کر باہر گئے اور واپس نہیں آئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یہ بانڈز جاری کرتا ہے جب کہ اسلامی بینک اور سرمایہ کاری میں دلچپسی رکھنے والی کارپوریشنز یہ بانڈز خرید کر اس کے عوض حکومت کو رقم دیتی ہیں جو حکومت مالی خسارہ کم کرنے اور دیگر منصوبوں پر خرچ کرتی ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو کرونا ویکسین کی زیادہ خریداری کرنا ہوگی کیوں کہ عوام کرونا ویکسین لگوانا چاہ رہے ہیں لیکن ملک میں اس کی کمی کا سامنا ہے
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین سے مذاکرات کیے جس کے بعد فریقین بجٹ اجلاس کو پرامن انداز میں چلانے پر رضا مند ہو گئے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے اسے آئین کے آرٹیکل 219 کے مطابق اختیارات حاصل ہیں اور آرٹیکل 222 کے تحت ان اختیارات کو نہ ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان میں کمی کی جا سکتی ہے۔
بجٹ اجلاس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ارکان قومی اسمبلی کو ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کو چور اور دیگر القابات سے بھی نوازتے رہے۔
پاکستان میں 2021 کے دوران ایندھن کی مجموعی سالانہ طلب کا اندازہ دو کروڑ ٹن لگایا گیا تھا جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی مجموعی کھپت ایک کروڑ 50 لاکھ ٹن کے قریب ہے۔ پیٹرول 70 لاکھ 50 ہزار ٹن اور تقریباً اسی مقدار میں ڈیزل کی کھپت ہوتی ہے۔
پاکستان کی حکومت نے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کالز کو مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ جب کہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم اور سیلز ٹیکس میں کمی سے دو لاکھ روپے تک قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے غلط اعداد و شمار دیے اور جھوٹے دعوے کیے۔ ملک میں غریب مر رہا ہے۔ اسے ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کر رہی ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چار مرتبہ چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی لیکن ملاقات نہ ہو سکی۔
عالمی عدالت انصاف 2020 بل کی سینیٹ سے حتمی منظوری اور صدر مملکت کے اس پر دستخط کے بعد کلبھوشن سمیت پاکستان میں قید فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے تمام غیر ملکی قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق مل جائے گا اور وہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکیں گے۔
پاکستان میں بجلی 64 فی صد تیل، گیس و کوئلہ، 27 فی صد پانی، پانچ فی صد جوہری توانائی اور چار فی صد شمسی و دیگر متبادل ذرائع سے حاصل ہوتی ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وقت مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ اس کے مقابلے میں طلب 24 ہزار میگاواٹ ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ حامد میر نے اپنی تقریر کے دوران جو الزامات عائد کیے تھے ان پر صحافتی روایات کے مطابق معذرت کی ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالت میں اپنی درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ انہوں نے بار کے سامنے 2018 کی متنازع تقریر پریشر کم کرنے کیلئے کی تھی۔
پاکستان کے قانون میں آزادی اظہار رائے اور جان کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، تاہم غداری کے الزامات کے حوالے سے کوئی الگ قانون موجود نہیں ہے۔
پاکستان کی حکومت نے صحافیوں پر حملوں کے بارے میں تردید کرتے ہوئے انہیں حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہا ہے کہ ماضی میں کئی حملوں کے بعد ریاستی اداروں پر الزام عائد کیے گئے لیکن ان کی بڑی وجہ امیگریشن تھی۔
اس بارے میں تحقیقات کے لیے فیس بک کی مدد کرنے والی کمپنی گرافیکا کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں سے بعض کا تعلق سال 2019 میں بند ہونے والے پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ملازمین کے اکاؤنٹس کے ساتھ پایا گیا ہے۔
پاکستان سے کویت جانے والے افراد کی تعداد بیرونِ ملک بھجوائی جانے والی مجموعی افرادی قوت کا صرف ایک اعشاریہ نو فیصد تھا جب کہ اس معاہدے کے بعد امکان ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہوگا
مزید لوڈ کریں