عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پی آئی اے حکام کے مطابق اس وقت پی آئی اے میں 'ہیومن ریسورس' کے اخراجات سب سے زیادہ ہیں اور ماہانہ دو ارب 60 لاکھ جب کہ سالانہ 24 ارب 80 کروڑ تنخواہوں کی مد میں چلے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی سرور خان کے ایک بیان کی وجہ سے لگنے والی اس پابندی کی وجہ سے پی آئی اے بحران سے نہیں نکل پارہی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں نواز شریف کو لکھا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، 2015ء میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے ملا تھا، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔
اپوزیشن نے شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کا انعقاد آئین کے منافی قرار دے دیا ہے جب کہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات قبل از وقت ہو سکتے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اینٹی ریپ آرڈیننس سے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات نہ صرف جلد نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔
کمیشن نے معاونِ خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور سیکریٹری پیٹرولیم کی کارگردگی پر بھی سوال اُٹھاتے ہوئے رپورٹ میں لکھا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی کہانی بے حسی، نااہلی اور بدعنوانی سے جڑی ہوئی ہے۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ سے اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کے غلط استعمال کا خدشہ بھی موجود ہے۔
مبصرین کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کا دور ایک خاموش دور تھا جس کی وجہ سے تحریکِ انصاف کو مشکلات پیش آئیں۔ اسی مقصد کے لیے اب شیخ رشید کو سامنے لایا گیا ہے۔
2005 سے بھارت کے سرواستو گروپ کی قیادت میں چلنے والی اس مہم کو بھارتی نیوز ایجنسی ایشین نیوز نیٹ ورک کے ذریعے اسے وسعت ملی اور جعلی اداروں پر مبنی خبروں کو اے این ائی کے پلیٹ فارم سے شائع کیا گیا تاکہ اسے اصل خبر سمجھا جا سکے۔
مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان سمیت نو ممالک کو بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت خاص تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مبینہ عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کے احکامات پر مبصرین کہتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت کا عسکری ونگ سے کیا تعلق ہو سکتا ہے۔ اگر ایسی کوئی جماعت ہو گی تو وہ سیاسی جماعت نہیں ہو گی۔
عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر منتخب مشیر اور معاونینِ خصوصی ایگزیکٹو کے دائرہ کار میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ جب کہ غیر منتخب ارکان کابینہ کمیٹیوں کے رُکن یا سربراہ بھی نہیں بن سکتے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریاست کہتی ہے کہ ہم شہری کو تلاش نہیں کر پا رہے۔ اب عدالت خود تو جا کر ڈھونڈ نہیں سکتی۔ ریاست پر سب کا اعتماد ختم ہو جائے تو پھر انارکی پھیلے گی۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور اپنا موازنہ کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی تفصیل دی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل وزرا فیصل واوڈا، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، اور دیگر کی جائیدادوں پر سوال اٹھایا ہے۔
یورپی کمشن ڈائریکٹوریٹ جنرل فار موبیلٹی اینڈ ٹرانسپورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کیا ہے کہ پائلٹس کے مشکوک لائسنس اور جعلی ڈگریوں کے معاملے میں پاکستان کے طیاروں کی برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا رولز ایک مائنڈ سیٹ کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ایک چیز یاد رکھیں پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جس کا آئین بھی ہے۔ جمہوریت کے لیے تنقید بڑی ضروری ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ ان جرائم میں ملوث ملزمان کو سزا دینے کے لیے نہ صرف کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لانا ہوں گی بلکہ پراسیکیویشن اور پولیس کا نظام بھی بدلنا ہو گا۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران صوبائی حکومت کے وکیل نے دلائل دیے کہ ڈینئل پرل جوتے میں بم چھپا کر لے جانے والے ملزم رچرڈ ریڈ کے پیر و مرشد سے ملنا چاہتے تھے، جس کے لیے انہوں نے پہلی بار راولپنڈی میں عمر سعید شیخ سے ملاقات کی تھی۔
ڈاکٹر عطاالرحمن کا کہنا تھا کہ ابھی ویکسینز کے ٹرائل جاری ہیں اور امکان یہ ہے کہ یہ ویکسین پاکستان میں آئندہ سال ستمبر تک ہی آ سکے گی۔
عاصمہ شیرازی، سلیم صافی، نسیم زہرہ اور زاہد حسین درخواست میں سے نام نکالنے والوں میں شامل ہیں۔ جب اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔
مزید لوڈ کریں