عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
عاصمہ شیرازی، سلیم صافی، نسیم زہرہ اور زاہد حسین درخواست میں سے نام نکالنے والوں میں شامل ہیں۔ جب اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے کا کام دو ماہ میں مکمل ہونا چاہیے تھا لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود اب تک پلوں اور انڈرپاسز کا کام مکمل نہیں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ نے ریپ کے مجرموں کو مردانہ خصوصیات سے محروم کرنے کے لیے قانون میں ترمیم اور ریپ آرڈیننس 2020 کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد پیر کو یہ اعلان کیا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک بھر کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔
پاکستان کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے سوشل میڈیا قواعد پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی گئی ہے، تاہم اگر بین الاقوامی کمپنیوں کو اعتراضات ہیں یا وہ کوئی ترمیم چاہتی ہیں تو اس پر بات کی جا سکتی ہے۔
رولز کا اطلاق ہونے کے 9 ماہ کے اندر اندر 5 لاکھ سے زائد صارفین رکھنے والے سروس پروائیڈرز اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے اور پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں رجسٹرڈ دفتر قائم کرنا لازم ہو گا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عدلیہ کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔ اگر عدالت پیمرا کا آرڈر منسوخ کرتی ہے تو تمام مفروروں کو آن ایئر جانے کا حق ملے گا۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو خطرات کا سامنا ہے اور حکومتِ پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت اور اتنی بار ہی عمر قید اور مجموعی طور پر متفرق جرائم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔ جب کہ موجودہ دور میں پاکستان کے بیرونی چیلنجز بھی بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے دعویٰ کیا کہ رواں برس نومبر اور دسمبر میں کراچی، لاہور اور پشاور میں بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے بڑے واقعات کا خطرہ ہے۔
مسلم لیگ کی نائب صدر کے بیان پر پی ایم ایل این کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کہتے ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ اپنی جگہ موجود ہے۔ ہمارا مقصد ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اگر بات چیت ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے مطابق ہر سال مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں نام درج کرنے کے لیے طریقۂ کار اختیار کرنے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کرتی ہے۔ اُن کے بقول وہ اس طریقہ کار سے لاعلم ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا ہے کہ ادریس خٹک کی بیٹیاں آج بھی اپنے والد کی واپسی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات میں یہ وبا مزید زور پکڑ سکتی ہے جب کہ وائرس بھی اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے۔
وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ صنعتوں کو 24 گھنٹے آف پیک آرز بجلی فراہم کی جائے گی۔ جب کہ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اس پر عمل درآمد ایک سوال نشان ہے۔
سرینا عیسیٰ نے صدر عارف علوی کے نام خط میں الزام عائد کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو منی ٹریل اور جائیدادیں خریدنے کے لیے فنڈز کے ذرائع کے بارے میں پوچھنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی طرح گلگت بلتستان کی بھی اپنی قانون ساز اسمبلی ہے۔ گلگت بلتستان کا اپنا وزیرِ اعلیٰ و گورنر ہوتا ہے۔ نومبر کی 15 تاریخ کو اسی اسمبلی کے لیے انتخابات ہونا ہیں۔ لیکن گلگت پاکستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کے لیے کیا طریقۂ کار ہوگا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
تجزیہ کار مظہر عباس کہتے ہیں کہ ایاز صادق کے بیان کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا کہ فوج میں مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کی پذیرائی نہیں ہے۔
آبپارہ چوک میں ہونے والے مظاہرہ کے لیے مختلف سیاسی تنظیموں اور آبپارہ مارکیٹ کے تاجروں نے کال دی تھی۔
مزید لوڈ کریں