Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری طرح سے فائر بندی کے معاہدے پر کاربند ہے اور امید ہے کہ بھارت بھی اس کی پاسداری کو یقینی بنائے گا۔
زخمی ہونے والوں میں تھانے کے سربراہ انسپکٹر عمران کنڈی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق عمران کنڈی کو اس سے قبل بھی بم حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس معاملے میں کسی طرح کی مداخلت کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا جب کہ سابق فوجی صدر کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت میں پرویز مشرف کے طبی تجزیے کی رپورٹس پیش کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ عہدیدار محمد ریاض نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ سائبریا کی طرف سے بننے والا سرد ہواؤں کا دباؤ پاکستان کے شمال مغرب سے ملک میں داخل ہوتا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اس حد تک کمی دیکھنے میں آتی ہے
پیپلز پارٹی کے ایک سینیئر رہنما اور سابقہ حکومت میں وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے تنقید کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ان کی حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری اور انھیں سزا دلوانے لیے تمام اقدامات کیے۔
گرجا گھروں میں خصوصی عبادات و تقاریب کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کیا
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے اسلام آباد، تہران، استبول کنٹینر ٹرین کے قابل عمل ہونے کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے اور انھیں آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلوں کا اطلاق مستقبل میں مغربی دریاؤں کے پانیوں پر کسی بھی طرح کے بھارتی منصوبوں پر بھی ہوگا۔
پاکستان کے ایوان زیریں میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں ایک بار پھر امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو پولیو سے پاک نہ کیا جاسکا تو یہاں سے روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے بھی مسائل پیدا ہوں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے سے متعلق فیصلے پر کہا تھا کہ پاکستان کی یہ پالیسی ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
بھارتی ہائی کمشن کے مطابق 30 جنوری 2014ء کے بعد پاکستان سے بھارت آنے والے بچوں اور بڑوں کو پولیو ویکسین کا ریکارڈ دکھانا ہوگا اور جو سفر کے آغاز سے کم ازکم چھ ہفتے سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیئے۔
سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے رابطے کے وضع کردہ طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
کانفرنس کے منتظمین میں شامل پاکستانی سینیٹر مشاہد حسین سید نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ ایشیئن پارلیمنٹری اسمبلی کا اب تک کا سب سے بڑا اجلاس ہے اور اس میں ایشیائی ممالک کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ سوچ زیر بحث آئے گی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر بلواسطہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’‘ پاکستان اور بھارت کو تمام دوطرفہ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور عدم اعتماد کی فضا جو دونوں ممالک کی تقسیم کا باعث بن رہی ہے اُسے بھی دور کرنا ہوگا۔‘‘
53 سالہ نذیر مسیح پاکستان میں تشخیص ہونے والے ایچ آئی وی کے اولین کیسز میں سے ایک ہیں، انھوں نے بتایا کہ گوکہ پہلے کی نسبت لوگوں میں اس مرض سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی اس ضمن میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارے کے دفتر برائے پناہ گزین ’’یو این ایچ سی آر‘‘ کے پاکستان میں نمائندے نیل رائٹ کا کہنا ہے کہ ’’بوجھ بٹانے کے لیے اضافی عالمی تعاون افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں اس خطے میں لوگوں کی آبادکاری جیسے معاملے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کہتی ہیں کہ ایک ایسے وقت جب امریکہ اور نیٹو کا افغانستان سے انخلا ہونا ہے تو ان کے سامان اور فوجیوں کی نقل و حمل میں رکاوٹ ڈالنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت نے نیب کے افسران کو آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز کی نقول ان کے وکیل کو فراہم کرنے کا کہا تاکہ ان پر عدالتی کارروائی شروع کی جائے۔
مزید لوڈ کریں