وینس فلم فیسٹیول میں جمعرات کو انجلینا جولی کی فلم 'ماریہ' کا پریمیئر ہوا تو فلم کے اختتام پر انہیں آڈیئنس کی جانب سے آٹھ منٹ کا اسٹینڈنگ اویشن (کھڑے ہو کر داد) ملا۔ اس موقع پر انجلینا جولی کافی جذباتی بھی نظر آئیں۔
فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سکھ برادری کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس میں ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
ہالی وڈ کا معروف سلیبرٹی جوڑا 2000 کی دہائی میں 'بینیفر' کے نام سے مشہور ہوا تھا۔ بعدازاں دونوں کا بریک اپ ہو گیا تھا۔ جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے تقریباً دو دہائیوں بعد 2022 میں شادی کا اعلان کیا تھا۔
اداکارہ شردھا کپور کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق 'استری ٹو' نے بھارت سے 240 کروڑ جب کہ دیگر ممالک سے 43 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ وہ اب فلم 'کنگ' میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش دے رہے ہیں جب کہ اسے فلم پٹھان کے پروڈیوسر سدھارتھ آنند ہی پروڈیوس کر رہے ہیں۔
ہانیہ اسلم کی کزن اور ان کے بینڈ کی ساتھی گلوکارہ زیب بنگش نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کا انتقال دل کا دورا پڑنے کے باعث ہوا۔
'لاپتا لیڈیز' یکم مارچ 2024 کو سنیما گھروں میں جب کہ 26 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی جسے بھارت سمیت پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی خاصا پسند کیا گیا تھا۔
برٹنی اسپیئرز کی یادداشت 'دی وومن ان می' اکتوبر 2023 میں شائع ہوئی تھی جس کی اب تک 25 لاکھ سے زائد کاپیز فروخت ہو چکی ہیں۔
'ڈیڈ پول اینڈ ول ورین' نے امریکہ اور دنیا بھر سے مجموعی طور پر 43.83 کروڑ سے زائد امریکی ڈالرز کمائے ہیں۔
میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن میں ریلیز ہونے والے گانے 'بلاک بسٹر' سے شہرت پانے والے گڑوی گروپ کا تعلق لاہور کے محلہ گڑوی سے ہے۔ اس محلے سے پہلے نصیبو لال اور ریشماں بھی میوزک کی فیلڈ میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔ گڑوی گروپ کیسے کوک اسٹوڈیو تک پہنچا؟ جانیے نوید نسیم کی اس ویڈیو میں۔
رتیش حال ہی میں ویب سیریز 'پل' میں نظر آئے ہیں جس میں انہوں نے خاصا سنجیدہ کردار ادا کیا تھا۔ سیریز کی کہانی فارماسوٹیکل انڈسٹری کے گرد گھومتی ہے۔
ترکش ڈراموں کی مقبولیت سے نہ صرف ملک کی عالمی امیج کو تقویت ملی ہے بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں ناظرین تاریخی، ثقافتی اور دیگر مقامات کو دیکھنے آنے کے خواہش مند ہیں جو انہوں نے ترکش شوز میں دیکھے ہوتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available