ماچا عام طور پر چین اور جاپان میں پایا جاتا ہے جب کہ اس میں عام گرین ٹی کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس بھی موجود ہوتی ہہے۔
محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی وائرس اور اِس وائرس کو ایڈز جیسی بیماری میں بدلنے سے روک سکتے ہیں۔۔ لاہور سے ثمن خان نے بات کی ہے ایک خواجہ سرا سونیا سے جو اپنی کمیونٹی میں محفوظ جنسی تعلقات کے لیے آگہی پھیلا رہی ہیں۔لیکن وہ کہتی ہیں یہ کام آسان نہیں کیوں کہ اس معاملے کا تعلق پیٹ پالنے سے بھی ہے۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں گزشتہ ماہ میں ڈائیلسز کروانے والے 25 مریضوں میں ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آئے تھے۔ ڈائلیسز کے مریضوں میں ایڈز کیسے پھیلا؟ جانیے ثمن خان سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی اس گفتگو میں۔
بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے چھ سو نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ صوبے میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 29 سو سے زائد ہے جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ کیسز سات ہزار سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔ حال ہی میں بلوچستان کے کان کنوں میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو زندگی بھر مریض کے ساتھ چلتی ہے۔ اس بیماری کا علاج تو ہے لیکن اسے مکمل ختم نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں ذیابیطس بڑھنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے ماہرین سے سدرہ ڈار کی اس ویڈیو میں۔
ماہرین کے مطابق گہری سانس کی مشق دباؤ اور انزائٹی کم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔
امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ادارے (سی ڈی سی) نے جمعے کو بچے کے ٹیسٹوں سے متعلق بتایا کہ بچے کو معمولی علامات تھیں اور اس کا علاج اینٹی وائرل ادویات سے کیا گیا تھا جس کے بعد بچہ اب صحت یاب ہو رہا ہے۔
ہفتے کو کیلی فورنیا ڈپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جس شخص میں ایم پاکس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے اس نے مشرقی افریقہ کا سفر کیا تھا
ابتدائی طور پر ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ صوبے کے سب سے زیادہ آلودہ رہنے والے شہروں لاہور اور ملتان میں کیا گیا ہے۔ مریضوں کی تعداد بڑھنے پر پنجاب حکومت نے آئندہ ہفتے لاک ڈاؤن لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
امریکہ میں خوراک اور ادویات سے متعلق ادارے، یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اشتہارات کی صنعت کے ان طریقوں کو ختم کرنے کے لیے جو ادویات کے خطرات کو گھٹا کر بیان کرتے ہیں یا ناظرین کی توجہ ان سے ہٹاتے ہیں، نئے اصول وضع کیے ہیں۔ اس عمل میں ادارے کو 15 سال کاعرصہ لگا ہے۔
نئے اقدامات میں سڑکوں پر دھول دبانے والے مادوں کے ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کے علاوہ مکینیکل طریقے سے جھاڑو دینا شامل ہیں جن سے دھول کو دبانے اور کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ اقدامات جمعہ کی صبح سے نافذ العمل ہوں گے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پولیو کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ پاکستان سے افغان باشندوں کو بڑے پیمانے پرافغانستان واپس بھجوایا جانا ہے جس سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے اور آبادی کے ایک بڑے حصے کی نقل و حرکت سے یہ وائرس نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ افغانستان میں بھی پھیلا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available