نائب صدر کے لیے ڈیمو کریٹک اور ریپبلیکن امیدوار دونوں منگل کے روز نیویارک میں سی بی ایس نیوز کی میزبانی میں ہونے والے مباحثے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ٹم والز اور جے ڈی وینس کی توجہ کن پالیسیوں پر ہوگی اور انتخابات پر ان کا اثر ہوگا یا نہیں، جانتے ہیں ویرونیکا بالدیرس اگلیسئیس کی رپورٹ میں۔ #SCAE24
صدر کارٹر کا مونگ پھلی کے کسان ہونے کا ایک تاریخی حوالہ پاکستان سے بھی جڑا ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو ریاست پینسلوینیا میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے حوالے سے تنقید کی۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے وقت سے پہلے ووٹنگ ریاست جارجیا میں 15 اکتوبر کو شروع ہوگی۔ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوا ہے کہ وہاں نائب صدر کاملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔ وائس آف امیریکہ کے کین فیراباو کی رپورٹ۔ #SCAE24
انکمٹڈ موومنٹ نے غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی توثیق نہیں کریں گے۔ کیا یہ تحریکیں سونگ ریاستوں میں الیکشن کے نتائج پر اثر ڈالیں گی؟ وائٹ ہاؤس میں وائس آف امیریکہ کی بیورو چیف پیٹسی وڈاکسواراکی مشی گن سے یہ رپورٹ #SCAE24
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن امیدواروں نے یہ دعوے پھیلائے ہیں کہ ریاست اوہائیو میں تارکینِ وطن لوگوں کےپالتو کتے اور بلیاں کھا رہے ہیں۔اس بیانئیے نے الیکشن میں جہاں امیگریشن ایک مرکزی موضوع ہے، سیکیورٹی کے خطرات اور تقسیم میں اضافہ کیا ہے۔وائس آف امیریکہ کے سکاٹ سٹرنز کی رپورٹ۔ #SCAE24
امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس نے اپنی مہم میں امیگریشن، اسقاطِ حمل اور معیشت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ لیکن امریکہ میں ایک اور ثقافتی تنازع پیدا ہوچکا ہے کہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم میں صنفی شناخت کے مسائل کے بارے میں کیا رویہ رکھا جائے؟ مزید جانیے لورل بومین کی رپورٹ میں۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں خواتین اہم کردارادا کریں گی۔ حالیہ برسوں میں خواتین کے ووٹوں کا اندراج ، ووٹ دینے کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ رہی ہے۔اگرچہ خواتین ووٹروں کی تعداد سب سے زیادہ نہیں مگر ان کے ووٹ ایک پارٹی کے مقابلے میں دوسری پارٹی کے حق میں جاتے ہیں۔ ڈورا میہکوار کی رپورٹ #SCAE24
مسلمان امریکہ کی آبادی کا صرف دو فی صد ہیں۔ لیکن اب امریکی انتخابات پر مسلم ووٹرز کا اثر بڑھ رہا ہے اور اس کا بنیادی محرک اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق تحفظات ہیں۔ مزید جانیے وی او اے کے کین فرابا کی اس رپورٹ میں۔ #SCAE24
محکمۂ انصاف کے مطابق 58 سالہ ملزم ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 15 ستمبر کو اس وقت قتل کرنا چاہتا تھا جب وہ فلوریڈا میں اپنے نجی پام بیچ گول کورس میں گالف کھیل رہے تھے۔
امریکہ میں ہر چار سال بعد صدارتی انتخابات میں توجہ سونگ اسٹیٹس پر مرکوز ہو جاتی ہے یعنی وہ ریاستیں جن کے نتائج کسی بھی امیدوار کی جیت کا فیصلہ کرتے ہیں اور یہ کہ وائٹ ہاؤس کا فاتح کون ہے۔ امریکہ میں صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے، یہ جاننے کے لیے ان سونگ ریاستوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ #SCAE24
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں 50 سے بھی کم دن باقی ہیں۔ دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس، اہم سونگ ریاستوں میں اپنی مہم چلا رہے ہیں۔ دونوں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ان کی پالیسیاں معیشت میں بہتری لائیں گی۔ وائس آف امیریکہ کے سکاٹ سٹرنز کی رپورٹ #SCAE24
مزید لوڈ کریں