امریکہ کے صدارتی انتخابات آئندہ ماہ ہونے جا رہے ہیں۔ لیکن ان انتخابات سے ایک ماہ قبل یعنی اکتوبر کے مہینے میں کسی انہونی یا غیر متوقع بات یا واقعے کا سب کو انتظار رہتا ہے جسے 'اکتوبر سرپرائز' کہا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔ #SCAE24
امریکہ میں ووٹروں کی ایک خاصی بڑی تعداد اس یقین کی حامل ہے کہ ملک میں قوانین کے لیے واحد مذہب ہونا چاہئیے۔ لیکن یہ معاملہ امریکہ میں قدامت پسندوں یعنی ریپبلیکنز اور آزاد خیال یعنی ڈیمو کریٹس کے درمیان اختلاف کا باعث ہے۔ وائس آف امیریکہ کی سینئیر نامہ نگارکیرولین پر سوٹی کی رپورٹ میں تفصیل #SCAE24
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بہت سے حامی کسی ثبوت کے بغیر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 2020 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی اور خبردار کرتے ہیں کہ 2024 میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے لیے بیورو چیف پیٹسی وڈاکسوارا کی رپورٹ۔ #SCAE24
ایریزونا 2024 کے امریکی انتخابات میں سخت مقابلے والی ریاست ہے اور نائب صدر کاملا ہیرس اور سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ دونوں کو احساس ہے کہ اس ریاست میں کامیابی وائٹ ہاؤس پہنچنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ وائس آف امیریکہ کی امیگریشن کی رپورٹر الین باروس نے ایریزونا کے ووٹروں سے امیگریشن پر بات کی #SCAE24
امریکہ میں تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ تارکینِ وطن نومبر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ وی او اے کے جیف سوائکورڈ امریکہ کی شہریت حاصل کرنے والے دو ووٹرز سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ٹرمپ اور کاملا میں سے ان کا انتخاب کون گا؟ #SCAE24
امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کی انتخابی مہم میں شدت آ گئی ہے۔ وی او اے کے نمائندے اسکاٹ اسٹرن اس انتخابی دوڑ کا ایک جائزہ پیش کر رہے ہیں۔ #SCAE24
ایف بی آئی نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں حکام نے بتایا ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر تھا اور امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے لے کر جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس تک, چین کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں زیادہ تر تسلسل ہی رہا ہے۔ کہ امریکہ کی سب سے زیادہ مسابقت چین کےساتھ ہے۔ لیکن اب آئندہ صدارتی امیدواروں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کےموقف میں کچھ فرق ہے۔ وائس آف امریکہ کی الزبتھ لی کی رپورٹ #SCAE24
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے اور ڈیمو کریٹک اور ریپبلیکن صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کاملا ہیرس اہم ریاستوں میں ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویرونیکا بالدیرس اگلیسئیس کی رپورٹ۔ #SCAE24
کہا جا رہا ہے کہ جو بائیڈن اپنی صدارت کے لیم ڈک عرصے میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس کے معنے کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ #SCAE24
مڈویسٹ کہلانے والی امریکی ریاستوں میں الیکٹرک وہیکلز کے لیے بیٹریز تیار کرنے والی ایک چینی فیکٹری پر جاری بحث و تکرار سے امریکہ میں چین کی سرمایہ کاری پر موجود تحفظات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مزید لوڈ کریں