امریکہ کی سیاست میں اگرچہ پاکستانی امریکی فرنٹ لائنز پر اتنے نمایاں نہیں ہیں۔ لیکن ریاستی اور مقامی سطح پر کئی پاکستانی نژاد امریکی سیاست میں ایکٹو ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے کچھ اراکین ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے اہم ڈونرز ہیں۔ ایسی ہی دو کاروباری شخصیت سے ارم عباسی نے گفتگو کی ہے۔
پاکستانی نژاد امریکی بشریٰ امی والا نے کم عمری میں ریاست الی نوائے کے شہر اسکوکی کے اسکول بورڈ آف ایجوکیشن کی سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ بشری امی والا سیاسی میدان میں مزید آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ جانیے عبد العزیز خان کی اس رپورٹ میں۔
کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ عالمی تنازعات حل کرنے کے لیے امریکہ کو اتحاد بنانے چاہئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ اپنے مضبوط امیج اور فیصلوں سے جنگوں کو شروع ہونے سے پہلے ہی روک سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی بیورو چیف پیٹسی وڈا کوسوارا نے ماہرین سے بات کی ہے کہ کون سی پالیسی تنازعات کم کرنے کے لیے بہتر ہے؟
امریکی سیاست میں تارکینِ وطن اور بالخصوص امریکہ میں مقیم پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کا کتنا کردار ہے؟ جنوبی ایشیائی امریکی اپنا ووٹ کن اہم ایشوز کی بنیاد پر دیتے ہیں اور کیا ان کے ووٹ سے الیکشن کے نتائج پر کوئی فرق پڑتا ہے؟
امریکہ میں ووٹر پانچ نومبر کو نئے صدر کا انتخاب تو کریں گے ہی، لیکن اس دن ان کے ووٹ سے یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ کس پارٹی کو امریکی کانگریس میں برتری حاصل ہوگی۔ کانگریس کے لیے وی او اے کی نمائندہ کیتھرین جپسن سینیٹ کے اہم انتخابی معرکوں کے بارے میں بتا رہی ہیں۔
کاملا ہیرس کے نائب صدر کے امیدوار ٹم والز اپنی انتخابی مہم کے دوران ریاست نبراسکا میں گزرے اپنے ان دنوں کے بارے میں اکثر تذکرہ کرتے ہیں جنہوں نے ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کیا۔ وی او اے کی نتاشا موزگووایا نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ نبراسکا کے لوگ والز کو کیسے یاد کرتے ہیں؟
امریکہ میں انتخابی مہم دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے طویل ہے۔ صدارتی امیدوار کافی عرصہ پہلے سے ہی مہم کا آغاز کر دیتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے اور امریکی قانون اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی ڈیموکریٹک پارٹی سے دوسری بار ریاستِ ٹیکساس کی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے مدِ مقابل ری پبلکن پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ سلمان بھوجانی کا سیاست میں اب تک کا سفر کیسا رہا؟ جانیے صبا شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں پولیس اور ایف بی آئی حکام بیلٹ باکس میں مشتبہ آتشی ڈیوائس ڈالنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ وینکوور شہر میں بیلٹ باکس میں آتشی ڈیوائس سے لگنے والی آگ سے کچھ ووٹوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اس ہفتے جاری کردہ ایک غیر خفیہ کیے جانے والے انٹیلی جنس اندازے کے مطابق، "غیر ملکی ایکٹرز، خاص طور پر روس، ایران اور چین، امریکیوں کو تقسیم کرنے اور امریکی جمہوری نظام پر انکے اعتماد کو کمزور کرنے کے لیے اپنے مفادات کے مطابق تفرقہ انگیز بیانیہ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ "
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے کئی سابق معاونین نے ’فاشسٹ‘ اور دوبارہ صدر بننے کے لیے نا اہل قرار دیا ہے۔ لیکن ٹرمپ کے ساتھ نائب صدارت کے امیدوار جے ڈی وینس ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ادھر ڈیموکریٹک صدارتی کیمپین بیٹل گراؤنڈ ریاستوں میں اس تنازع پر مبنی اشتہاری مہم چلا رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں