امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا ایک دور میں ری پبلکن امیدواروں کی جانب واضح جھکاؤ رکھتی تھی۔ لیکن 2020 میں ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن یہاں کامیاب ہوئے تھے۔ رواں برس ہونے والے الیکشن میں ایک بار پھر ایریزونا کے 11 الیکٹورل ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ #SCAE24
ملیحہ لودھی کہتی ہیں پاکستان کوئی ایسی چیز نہیں کرے گا جس سے یہ تاثر ملے کہ وہ کسی قسم کے اینٹی چائنا یوایس سپانسر کولیشن کا حصہ بن رہا ہے۔ تو پاکستان کے چوائیسز کلئیر ہیں۔
امریکہ کی سپریم کورٹ نے 2022 میں اسقاطِ حمل کی اجازت کا معاملہ ریاستوں کو واپس بھجوا دیا تھا۔ اس کے بعد سے ڈیموکریٹس ابورشن رائٹس کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں جب کہ ری پبلکنز انہیں مذہبی اور اخلاقی بنیادوں پر محدود کرنے کے کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیتھرین جپسن مزید بتا رہی ہیں نیواڈا سے۔
امریکہ میں ہونے والا 2024 کا الیکشن ووٹرز کو اپنی رائے کے اظہار کا ایک موقع دے گا۔ لیکن ووٹر اگر پانچ نومبر کو پولنگ کے لیے پہنچ ہی نہ سکتے ہوں تو کیا ہوگا؟ خوش قسمتی سے امریکہ میں ووٹ ڈالنے کے ایک سے زائد طریقے ہیں جن کی تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ #SCAE24
وسکونسن امریکہ کی ان سات سوئنگ اسٹیٹس میں سے ایک ہے جو 2024 کے صدارتی انتخاب کے فاتح کا فیصلہ کریں گی۔ اس ریاست میں گزشتہ دو صدارتی انتخابات میں فاتح کا فیصلہ ایک فی صد سے بھی کم ووٹوں سے ہوا تھا۔ وسکونسن سوئنگ اسٹیٹ کیوں ہے اور الیکشن میں اس کے ووٹس کی کیا اہمیت ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔ #SCAE24
طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی اور بحالی کی کوششیں جاری ہونے کے باوجود حکام خبردار کر رہے ہیں کہ جوں جوں الیکشن قریب آرہا ہے، گمراہ کُن اطلاعات بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ وی او اے کی ویرونیکا بیلدیرس اگلیسیئس کی رپورٹ۔
خبروں کا مستقل بہاؤ، بحث و مباحثہ اور ملک کے مستقبل سے متعلق تحفظات نے دماغی صحت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ بعض ماہرینِ نفسیات اسے الیکشن ڈس آرڈر کا نام بھی دیتے ہیں۔ مزید تفصیل بتا رہے ہیں میکسم ایڈمز۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں پوپ اسٹار ٹیلرسوئفٹ سے سابق ریسلر ہلک ہوگن تک کئی معروف شخصیات امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں۔ لیکن یہ اعلانات انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتے ہیں یا نہیں؟ اس بارے میں پیشگی کچھ کہنا مشکل ہے۔ دیکھیے وی او اے کی ویرونیکا بیلدرس اگلیسیئس کی رپورٹ۔ #SCAE24
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسے ملکوں کے لیے سائبر جرائم میں ملوث گروپوں سے گٹھ جوڑ ایک سہولت کی شادی کی مانند ہے جس سے دونوں فریق مستفید ہو سکتے ہیں۔
ہفتے کو ریورسائیڈ کاؤنٹی شیرف نے کالی ایس یو وی گاڑی میں سوار اس شخص کو روکا تھا جس سے ہتھیاربرآمد ہوئے تھے۔
امریکی فوج کے کرنل اور نائب صدر کے معالج ڈاکٹر جوشوا سیمنز نے خط میں لکھا ہے کہ 59 سالہ ہیرس مکمل طور پر 'صحت مند' ہیں اور اپریل میں اُن کے تفصیلی طبی معائنے کے مطابق اُنہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات آئندہ ماہ ہونے جا رہے ہیں۔ لیکن ان انتخابات سے ایک ماہ قبل یعنی اکتوبر کے مہینے میں کسی انہونی یا غیر متوقع بات یا واقعے کا سب کو انتظار رہتا ہے جسے 'اکتوبر سرپرائز' کہا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔ #SCAE24
مزید لوڈ کریں