رسائی کے لنکس

کروڑوں ڈالر کے نادر فن پارے ہتھیانے کی سازش، والدہ کو دھوکا دینے والی بیٹی گرفتار


پولیس نے کچھ فن پارے اب بھی برآمد نہیں کیے۔
پولیس نے کچھ فن پارے اب بھی برآمد نہیں کیے۔

برازیل کی پولیس نے ایک خاتون کو اپنی بزرگ والدہ کو دھوکا دے کر کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بدھ کو برازیل کی 48 سالہ خاتون سبین کول بوگیچی کو اس الزام پر گرفتار کیا گیا کہ انہوں نے اپنی 82 سالہ والدہ اور آرٹ کلیکٹر آنجہانی جین بوگیچی کی بیوہ جنیویو بوگیچی کو دھوکے سے نقد رقم، نادر فن پاروں اور قیمتی زیورات سمیت مجموعی طور پر 14 کروڑ ڈالر سے زائد رقم سے محروم کیا۔

خاتون کی گرفتاری نے ایک ایسےمنظم گروہ کو بے نقاب کیا جو پولیس کے مطابق کئی برس سے کام کر رہا تھا اور اس میں مبینہ طور پر کچھ روحانی علاج کرنے والے بھی ملوث رہے، جنہوں نے دھوکے سے برازیل کے نامور پینٹرز کا آرٹ ورک یا فن پارے قبضے میں لیے۔

پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے جب کہ دو کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سات افراد پر کئی برس سے جاری جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جن پر غبن، ڈکیتی، بھتہ خوری، جبری قید اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق کا الزام ہے۔

اسکیم کا آغاز کیسے ہوا؟

اس اسکیںڈل کا آغاز 2020 میں اس وقت ہوا جب جنیویو بوگیچی سے ایک فرضی روحانی علاج کرنے والی خاتون نے رابطہ کیا اور انہیں باور کرایا کہ ان کی بیٹی کی موت کا اندیشہ ہے۔

بعد ازاں بزرگ خاتون کو کئی اور مبینہ روحانی معالجین کے پاس لے جایا گیا، جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹی کی فراہم کردہ ذاتی معلومات کو استعمال کیا اور پریشان والدہ کو دھوکا دینے میں کامیاب رہےجب کہ وہ اس دوران 'روحانی علاج' کے لیے رقم کی ادائیگی کرتی رہیں۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں آنے والے مہینوں میں ملزمان نے جنیویو بوگیچی کو زد وکوب بھی کیا گیا جب کہ انہیں بیٹی کی جانب سے کئی ماہ تک گھر میں رکھا گیا۔

ریو ڈی جنیرو کے پولیس افسر گلبرٹو ربیرو کا کہنا تھا کہ سبین اور خود کو روحانی معالج ظاہر کرنے والی ان کی ساتھی نے (والدہ) کے گھر سے فن پارے لے جانا شروع کیے اور دعویٰ کیا کہ ان پینٹنگز کے ساتھ نحوست جڑی ہوئی ہے، جس کو ختم کرنا ضروری ہے۔

سبین اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے تقریباً ایک سال تک بدسلوکی کا نشانہ بننے بعد ان کی والدہ نے پولیس کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

موسیقی کے ساتھ پیش کیے جانے والے ڈیجیٹل فن پارے
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:07 0:00

پولیس کا کہنا ہے کہ 16 پینٹنگز چوری کی گئی تھیں جن میں برازیل کی مشہور مصوروں کے فن پارے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چوری شدہ پینٹنگز میں تین فن پارے برازیل کی ماڈرن ازم کے ماہر ڈو امارل کے بھی شامل تھے۔ پولیس نے ان سب کی مالیت کا تخمینہ 13 کروڑ 75 لاکھ ڈالر سے زائد لگایا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے بدھ کو ایک روحانی علاج کا دعویٰ کرنے والے فرد کے گھر چھاپا مارا۔ اس کارروائی میں 11 پینٹنگز برآمد کرلی گئی ہیں جن میں ڈو امارل کے فن پارے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حکام نے ساؤ پاؤلو سے بھی تین پینٹنگز برآمد کی ہیں۔ تاہم دو پینٹنگز ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک میوزیم کو فروخت کی گئی ہیں جنہیں اب تک برآمد نہیں کیا جاسکا۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG