رسائی کے لنکس

پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ بڑھ جانے پر کم تعداد میں اضافی امریکی فوجی کیوں بھیج رہا ہے؟


 پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر۔ جنرل پیٹ رائڈرپینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران بات کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر۔ جنرل پیٹ رائڈرپینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران بات کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
  • لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کی افواج کے درمیان تشدد میں اضافے کے بعد امریکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجیوں کی ایک چھوٹی تعداد بھیج رہا ہے۔
  • ان کاکام کسی انخلا کی صورت میں امریکی شہریوں کو معاونت فراہم کرنا ہوگا۔
  • محکمہ خارجہ امریکیوں کو خبردار کر رہا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں کیونکہ علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔


پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے پیر کو کہا کہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کی افواج کے درمیان تشدد میں تیزی سے اضافے کے بعد امریکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجیوں کی ایک چھوٹی تعداد بھیج رہا ہے۔

رائڈر نے فورسز کی تعداد یا وہ کیا کریں گے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

تاہم، ایک سینئر امریکی اہلکار نے VOA کو بتایا کہ فوجیوں کی تعداد درجنوں میں ہو گی اور ان کا بنیادی کام کسی بڑی علاقائی جنگ چھڑ جانے کی صورت میں ممکنہ فوجی معاونت سے امریکی شہریوں کے انخلا کی تیاری کرنا ہو گا۔

ایک اور امریکی اہلکار نے زور دیا کہ صورتحال ابھی اس مقام پر نہیں ہے جہاں فوج کی مدد سے روانگی کی ضرورت ہو۔

ایک اور اہلکار نے VOA کو بتایا کہ اگر انخلاء کی ضرورت پڑی تو امریکی فوج نے قریب ہی میرینز کو تعینات کر دیا ہے جو اس مشن کو انجام دے سکتے ہیں۔ ان سب نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر قومی سلامتی کے حساس معاملات پر بات کی۔

میجر جنرل پیٹ رائڈر نے پیر کو وی او اے کے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ پینٹاگون ایک "منصوبہ بندی کرنے والا ادارہ" ہے جو اگر فوج کو مدد کے لیے بلایا جائے تو "وسیع تر ہنگامی حالات" کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوج کا خفیہ سائبر وار فیئر یونٹ کیا کام کرتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:28 0:00

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس خطے میں، 14 اپریل کو اس وقت سے زیادہ اہلیت ہے، جب ایران نے اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا۔

محکمہ دفاع کا یہ اعلان لبنان کے اندر حزب اللہ کے اہداف کے خلاف اسرائیلی فورسز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

محکمہ خارجہ امریکیوں کو خبردار کر رہا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں کیونکہ علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ۔

فورم

XS
SM
MD
LG