افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ کپیسا میں بدھ کو ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔
صوبائی ترجمان کے مطابق یہ خودکش دھماکا گورنر عزیزالرحمن تواب کے دفتر سے تقریباً دو سو میڑ کے فاصلے پر ہوا۔
دریں اثناء افغانستان کے وسطی صوبہ وردک میں پولیس کے ایک تربیتی مرکز پر بدھ کو راکٹ حملہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ حملہ اُس وقت ہوا جب نائب صدر کریم خلیلی اور وزیر داخلہ بسم الله محمدی تربیتی مرکز میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک تھے۔ اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔