ڈاکٹر زبیر اقبال نے انڈر انوائسنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں برآمدکنندگان اپنا سرمایہ دبئی اور دیگر ممالک میں منتقل کر تے رہے ہیں۔
معید یوسف کے خیال میں ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کے دوران امریکہ نے پاکستان کو یہی پیغام دیا ہے اور جب تک اس بارے میں مناسب پیش رفت نہیں ہوتی، کسی اور موضوع پر بات نہیں ہوگی
اُنہوں نے کہا کہ ’’امریکہ میں موجودہ انتظامیہ کے دور میں پاکستان۔امریکہ تعلقات خراب ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ دونوں ملک اختلافات دور کرنے کیلئے مذاکرات کریں‘‘
اُن کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اور سماجی اعشاریوں کے مطابق 1990 تک دنیا کی دس تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شمار ہوتی تھی۔ لیکن اُس کے بعد تنزلی کا عمل شروع ہوگیا۔ یوں یہ معلوم کرنا اہم ہے کہ اس اقتصادی تنزلی کی اصل وجہ کیا ہے
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کتاب کی رونمائی کی تقریب میں اسد درانی کو مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن، اُنہیں ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا، اس بات کا امکان ہے کہ کتاب کی رونمائی آئندہ ہفتے اُن کے بغیر ہوگی
شہزادہ ولیم نے اپنی شادی کی تقریب میں فوجی وردی پہنی تھی۔ لیکن بتایا جاتا ہے کہ شہزادہ ہیری ایسا نہیں کریں گے۔
سونم کپور نے سرخ اور سنہرے رنگ کے لہنگے اور چولی پر مشتمل عروسی جوڑہ زیب تن کیا جبکہ آنند اہوجا نے بیج رنگ کے بند گلے والا جوڑا پہنا
اپنے ہتھوڑے اور چھینی سے، مشن کم سے کم 16 فٹ کی گہرائی تک کھدائی کرکے یہ معمول کرنے کی کوشش کرے گا آیا مریخ میں بھی زمین کی طرح زلزلے آتے ہیں یا نہیں
اس جیت کے بعد ڈبلن میں جمعہ کے روز شروع ہونے والے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیلئے ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے کچھ چیزیں واضح ہو گئی ہیں۔ شاداب خان کا انتخاب تقریباً یقینی ہے۔ اس کے علاوہ امام الحق بھی شاید اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے
کتاب کے دیباچے میں، عابدہ حسین کہتی ہیں کہ شروع میں وہ سمجھتی تھیں کہ بے نظیر ’’ہر قسم کی قابلیت سے عاری خاتون ہیں‘‘۔ تاہم، رفتہ رفتہ جب وہ اُنہیں سمجھنے لگیں تو وہ اُن کی مداح بن گئیں۔
معروف تھنک ٹینک میں جنوبی ایشیا پروگرام کے شریک ڈائریکٹر، سمیر لالوانی نے کہا ہے کہ ’’اس ٹکنالوجی کا حصول امریکہ اور مغربی ممالک کیلئے اگرچہ کسی قدر پریشانی کا باعث ہوگا۔ تاہم، یہ کوئی گیم چینجر نہیں ہے‘‘
وائٹ ہاؤس بیان کے مطابق، ’’نائب صدر نے وزیر اعظم عباسی کو بتایا کہ امریکہ اُن دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا جو امریکی سلامتی اور خطے کے استحکام کیلئے خطرے کا باعث ہیں۔۔۔۔‘‘
پاکستانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کم ہو جانے اور برآمدات میں ہونے والی مسلسل کمی کے باعث ایک مرتبہ پھر حکومت بین الاقوامی منڈی میں بانڈ جاری کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے
تجزیہ کار احسن بٹ کے بقول، ’’اگر سابقہ مشرقی پاکستان میں قیام پاکستان کے بعد پہلے دس سالوں میں لوگوں کو اُن کی آبادی کے مطابق حقوق دے دئے جاتے تو اس بات کا امکان تھا کہ پاکستان کے یہ دونوں حصے متحد رہتے۔‘‘
پی ایس ایل ۔ 3 کی افتتاحی تقریب جمعرات 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے جس میں بہت سے نمایاں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
’’کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے سلسلے میں بھارتی حکومت میں کوئی دلچسپی نہیں پائی جاتی کیونکہ بھارت میں کچھ سیاسی حلقوں کیلئے یہ سہولت کی بات ہے کہ کشمیر کے حالات کشیدہ رہیں۔‘‘
’’پاکستان اپنی ملکی سلامتی کے حوالے سے خود فیصلے کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔‘‘
مزید لوڈ کریں