عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستان کے موجودہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے میں اب محض دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور سب سے زیادہ اہمیت بھی اس سوال کو حاصل ہے کہ ان کے بعد فوج کی کمان کس کے سپرد کی جائے گی؟ اور کیا اس تعیناتی کے بعد سیاسی فضا پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹیں گے یا نہیں؟
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بےحرمتی پرسات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ " کینیا سے آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتا چلا گا کہ یہ ناخن فارنزک کے لیے نکالے گئے ہیں یا واقعی ان پر تشدد ہوا ہے۔ـ"
ادریس خٹک کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی اپنے موکل سے ہونے والے والی ملاقات میں وہ ڈپریشن کا شکار دکھائی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے مبینہ طور پر اعترافی بیان پر زبردستی دستخط کروائے گئے جس کی بنیاد پر انہیں سزا دی گئی ہے۔
پاکستان کی فوج میں سربراہ کی تبدیلی ہر تین برس بعد نومبر میں ہوتی ہے۔ رواں برس بھی آرمی چیف کی مدتِ ملازمت ختم ہو رہی ہے۔ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تو مختلف مواقع پر مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے کا کہہ چکے ہیں البتہ اس کے باوجود مقتدر حلقوں میں ان کی توسیع کی باتیں زیر گردش ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال انتہائی خطرناک ہے، جس میں کارکنان کو اشتعال دلا کر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے دفاتر کے باہر لایا جا رہا ہے۔ اس سے پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ترجمان دفتر سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات کے ساتھ فوج کے عہدیداروں کی عزت کوداغدار کیا گیا تو ادارہ بھی اپنے آفیسروں اور سپاہیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔ عمران خان نے نے اسپتال سے خطاب میں کہا ہے کہ ان پر حملے میں شہباز شریف، رانا ثنا اور میجر جنرل فیصل نصیر ملوث ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بقول اُس نے عمران خان کو مارنے کی نیت سے کنٹینر پر فائرنگ کی تھی۔ تحریکِ انصاف کا مؤقف ہے کہ صرف پستول سے نہیں بلکہ عمران خان پر آٹومیٹک ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔
پاس کیے گئے بل کے اغراض و مقاصد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ براہ راست یا ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے اپنے شہریوں کو ہر قسم کے تشدد کے خلاف تحفظ اور منصفانہ ٹرائل کا حق فراہم کرے۔
تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی بیک ڈور رابطوں کی وجہ سے مارچ کو دانستہ سست کیے ہوئے ہے تاکہ اس بات چیت کے نتیجے میں مطالبات کی منظوری ہوجائے اور اسلام آباد پہنچنے پر کامیابی کا اعلان کیا جاسکے۔
سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا خود آ کر ردِعمل دینا ظاہر کرتا ہے کہ فوج اپنے خلاف بننے والے بیانیے پر شدید تشویش کا شکار ہے۔ ان پر لگنے والے الزامات، نیوٹرلز، جانور اور دیگر القابات دیے جانے سے فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ارشد شریک کی انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے تاہم اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
آپریشن ایریا میں بڑی خبر کی تلاش میں اپنی زندگی کو خطرات میں ڈالنے والے ارشد ک شریف کو جیسے ہی فرصت ملتی وہ کاندھے سے لٹکے بیگ سے کتاب نکالتا اور پڑھنا شروع کردیتا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج سے متلع وزارت داخلہ نے جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق اسلام آباد جہاں سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی فیض آباد کے مقام پر ہوئی وہاں 250 سے 300 کے قریب لوگ موجود تھے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی پر پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے بدترین اور شرم ناک رویہ کسی ادارے کا نہیں ہے۔ دوسری جانب حکومتی رہنما نااہلی کے فیصلے کی تائید کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، لہذٰا وہ اب رُکن قومی اسمبلی بھی نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی بطور رُکن قومی اسمبلی نشست بھی خالی قرار دے دی ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شاہ رخ جتوئی اور ان کے ساتھیوں کی بریت کے بعد ملک کے نظامِ انصاف پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر پر کام کرنے والی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ نے رواں برس جولائی میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ بھی اس معاہدے کی توثیق کرے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ حویلی جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک امیر شخص دھن راج سہگل نے بدھا بائی نامی رقاصہ کی محبت میں مبتلا ہونے کے بعد بنوائی تھی۔
ایچ آر سی پی نے سزائے موت کے خلاف اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کے اکثر ممالک میں سزائے موت کو ختم کیا جارہا ہے، پاکستان میں اس سزا پر عمل درآمد میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید لوڈ کریں