عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
ماہر اقتصادیات عابد سلہری کا کہنا ہے کہ بجٹ سے عوام پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بیشتر چیزوں کی جس میں فیول اور بجلی پر ٹیکس شامل ہیں، قیمتیں بڑھائی جا چکی ہیں۔ اس بجٹ میں اپر مڈل کلاس اور اپر کلاس کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان سے ٹیکس حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رواں سال بجٹ میں کل اخراجات کا تخمینہ 9502 ارب روہے جس میں قرضوں کی ادائیگی کے لیے 3950 ارب، پی ایس ڈی پی کے لیے 800 ارب اور دفاع کے لیے 1523 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت این ای سی کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی جس میں تمام وزرائے اعلی نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کےفیصلوں کی تائید کی ہے۔
جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے مجرموں کی اپیلوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد تین مارچ 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ دونوں افراد اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور موجود شواہد سے 295 سی ثابت ہوتی ہے لہذا سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جاتا ہے۔
بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ ’ویٹرنز آف پاکستان‘ کوئی باضابطہ تنظیم نہیں ہے لیکن اسے ایک سیاسی جماعت اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ لہذٰا سابق فوجی افسران کی طرف سے آرمی چیف کو سیاست میں ملوث کرنا ایک انتہائی نامناسب اور آئین و قانون کے خلاف عمل ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لیے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے۔ سپلائی چین میں بھی گیپ ہے کیوں کہ سابق حکومت نے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کیے جس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو فوری طور پر حل کر رہے ہیں۔
تجزیہ کار سلمان عابد کہتے ہیں کہ یہ آڈیو اور ویڈیوز باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ریکارڈ کی جاتی ہیں جن کا مقصد دباؤ ڈالنا اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہے۔ ان ویڈیوز اور آڈیوز میں ممکن ہے کہ حقیقت بھی ہو لیکن ان کی ریلیز کی ٹائمنگ ایسی ہوتی ہے جن سے مخصوص سیاسی نتائج حاصل کرنا مقصود ہوتے ہیں۔
پاکستان میں ان دنوں سول افسران کی ترقی کے حوالے سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی قرار دینے کے معاملے پر بحث کی جا رہی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے سول بیوروکریسی کو ایک طاقتور ادارے کے ماتحت کر دیا گیا ہے جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ اس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث ہم بھی اضافے پر مجبور ہیں۔ 15 جون کو اوگرا کی سمری آتی ہے تو اس سے قومی خزانے میں نقصان مزید بڑھ جائے گا۔
ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ "میری والدہ نے گرفتاری سے قبل بتایا تھا کہ ان کا آرمی چیف کے ساتھ شدید بحث مباحثہ ہوا تھا۔ ایمان مزاری کے بقول والدہ نے بتایا تھا کہ آرمی چیف کے ساتھ تلخ جملوں کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔'
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اُن کے لوگوں کے پاس پستول تھے۔ لہذٰا کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے سفارشات دے گی۔
کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہرینِ قانون، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی بلا کر ان سے تجاویز لے، اپنی رپورٹ اور سفارشات کابینہ کے سامنے رکھے جس پر بحث کے بعد حکومت جبری گمشدگیوں سے متعلق پالیسی بنائے گی اور اس معاملے پر فیصلے کرے گی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری کی طرف سے آرمی قیادت کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تھا جس کا مقصد فوج کو اشتعال دلانا تھا۔ یہ اقدام فوج کے اندر نفرت انگیزی کا باعث بن سکتا تھا جو ایک سنگین جرم ہے۔ ایمان مزاری کا بیان فوج کے افسران اور جوانوں کو حکم عدولی پر اکسانے کے مترادف ہے۔
سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے موقع پر مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے حوالے سے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ جو کچھ کل ہوا وہ آج ختم ہو چکا ہے۔ عدالت انتظامیہ کے اختیارات استعمال نہیں کرتی۔
اگرچہ عمران خان فوری انتخابات چاہتے ہیں اور انہوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ انتخابات کی تاریخ لیے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔ لیکن حکومت نے بھی تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔
شیریں مزاری نے بتایا کہ ایک گھنٹہ ہم چکری میں رکے رہے۔ ایک گھنٹے بعد ایک شخص آیا اور کہا گیا کہ یہ ڈاکٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معائنہ کریں گے کہ آپ سفر کر سکتی ہیں یا نہیں۔ لیکن جب میں نے کہا یہ مجھے ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ تو وہ واپس چلا گیا
اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام تھا اور اینٹی کرپشن پنجاب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا۔
الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے 25 منحرف اراکینِ اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا ہے۔ ان اراکین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔ ان ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد اب حمزہ شہباز کی حکومت برقرار رہے گی یا نہیں؟ جانیے عاصم علی رانا کی اس رپورٹ میں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں؟ اس معاملے پر جہاں ایک طرف پاکستانی عوام کو تشویش ہے وہیں حکومت بھی مخمصے کا شکار ہے۔ معاشی ماہرین پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر سبسڈی جاری رکھنے کو معیشت کے لیے تباہ کن قرار دے رہے ہیں لیکن حکومت یہ سخت فیصلہ کرنے سے کترا رہی ہے۔ عاصم علی رانا کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں