رواں ماہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کیا تھا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں کی رائے پر بلائے گئے اس اجلاس میں حکومت کو درپیش سیاسی و انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتِ حال اس قدر گھمبیر ہوچکی ہے کہ اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دیکھائی نہیں دیتا ہے۔ حکومتی اتحاد کے اعلامیے سے ثابت ہوتا ہے کہ حالات میں ٹھہراؤ کے بجائے آنے والے دنوں میں مزید تلخیاں پیدا ہوں گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے ماحول کو کم کرنے کا راستہ بات چیت ہی ہے لیکن دونوں جانب سے اس کی صورت دکھائی نہیں دیتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ پنجاب و خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے کیوں کہ اس سے ملک میں دائمی سیاسی بحران پیدا ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سے بات چیت کے لیے پاکستان کے آئین و قانون کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ جمہوریت میں نظریاتی اختلافات کے باوجود ملک کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا آپس میں بات چیت نہ کرنا مسائل کی بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے صورتِ حال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں پہلے سے ہی سیاسی عدم استحکام ہے اور ایسے میں زمان پارک میں ہونے والے تصادم سے بے یقینی مزید بڑھ رہی ہے۔
سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں 300 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے لیے دو منصوبے لگائے جانے تھے جن پر کئی سال گزرنے کے باوجود کام نہیں ہوسکا ہے۔
پاکستان کے سابق سفارت کاروں اور خارجہ پالیسی کے مبصرین نے چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور اس کے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کا مورال بلند رکھنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک مؤقف ضروری ہے جب کہ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو ڈھیل دینے کے بجائے سخت پالیسی اپنانا ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال ملک سے ایک لاکھ 79ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے نصف یعنی 89 ہزار چھ سو افراد اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت منتخب کیے جائیں گے۔
پاکستان میں ساتویں مردم شماری جاری ہے جو ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری بھی ہے۔ اسی لیے حکام پُرامید ہیں کہ مردم شماری کی شفافیت پر سوالات نہیں اٹھائے جائیں گے۔ اس بار مردم شماری میں ماضی کے مقابلے میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟ بتار ہے ہیں چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر اس رپورٹ میں۔
مرکز میں اتحادی حکومت میں شامل دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دیا ہے۔
پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں حکومت معاشی مدد کے لیے دوست ممالک کی طرف دیکھ رہی ہے۔
انتخابی امور کے تجزیہ نگار سرور باری کہتے ہیں کہ حالیہ عرصے میں حکومتی اتحاد کے ووٹ بینک میں کمی دیکھی گئی ہے اور حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا ایسی صورت میں حکمران اتحاد کو لگتا ہے ضمنی انتخابات کے نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ججز کے اختلافی نوٹ نے حکومت اور حزبِ اختلاف کو موقع دے دیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی اپنی اپنی تشریح کر رہے ہیں۔
شمار کنندگان معلومات کو کاغذ کے بجائے کمپیوٹر ٹیبلیٹ پر اندراج کرے گا۔ ادارۂ شماریات کے ترجمان کے مطابق تمام رہائشی اور اقتصادی یونٹس کی الیکٹرانک لسٹنگ کی جائے گی اور تجارتی یا رہائشی ہر ڈھانچے کی جیو ٹیگنگ ہو گی۔
پاکستان میں یوکرین کے سفیر کہتے ہیں کہ پاکستان یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ لیکن یوکرین کے خلاف روسی جارحیت پر اسلام آباد کی پوزیشن کافی مبہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان روسی جارحیت کی مذمت کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مغرب کی کٹھ پتلی بن گیا ہے۔
روس یوکرین جنگ پر اسلام آباد کا مؤقف غیر جانب دار رہا ہے اور اس سے قبل پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
مزید لوڈ کریں