وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے کے مطابق 60 فی صد پاکستانی نوجوان سمجھتے ہیں کہ ان کی نمائندگی کرنے والے سیاسی رہنما ان کے مسائل اور ترجیحات سے لاعلم ہیں۔ تفصیلات دیکھیے ندا سمیر کی رپورٹ میں۔
نوجوانوں کی نظر میں پاکستان کے بڑے چیلنجز کیا ہیں اور وہ کس مسئلے کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں؟ دیکھیے وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں سامنے آنے والی آرا ندا سمیر کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے عام انتخابات میں پانچ کروڑ 68 لاکھ سے زائد نوجوان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ لیکن ان میں سے کتنے نوجوان ووٹ ڈالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کتنے نوجوان اسی پارٹی کو ووٹ دیں گے جسے انہوں نے پچھلی بار ووٹ دیا تھا؟ دیکھیے وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں سامنے آنے والے نتائج ندا سمیر کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے موجودہ حالات اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی رائے دیکھ کر بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ملک میں فوج کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔ لیکن وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں اس کے بالکل مختلف نتائج سامنے آئے ہیں۔ سروے کے مطابق نوجوانوں کی بھاری اکثریت کو ملکی اداروں میں سب سے زیادہ اعتماد فوج پر ہے۔
وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کی بھاری اکثریت (68 فی صد) کو انتخابات آزادانہ اور شفاف ہونے کی امید ہے۔ جن نوجوانوں کا خیال ہے کہ انتخابات میں مداخلت ہو سکتی ہے، ان کی اکثریت کا ماننا ہے کہ فوج اور امریکہ انتخابی عمل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ دیکھیے ندا سمیر کی رپورٹ۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ہوبوکن میں ٹریفک حادثات میں ہلاکت کی شرح صفر ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جہاں جنوری 2019 کے بعد سے اب تک ٹریفک حادثات میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ندا سمیر کی رپورٹ۔
نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار نہیں۔ وی او اے کی ندا سمیر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افریقہ کے کئی ممالک میں حکومتیں غیرفعال ہیں لیکن پھر بھی وہاں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ پاکستان کی صورتِ حال کہیں بہتر ہے۔
یویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ایک ک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے بیوروکریسی کو جدت پسند بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سیاست سے پاک کرنے، غیر مسابقتی اداروں کے لیے مراعات ختم کرنے اور اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کی ضرورت ہے۔
نوجوان کوہ پیما ساجد سد پارہ کہتے ہیں کہ پہاڑوں پر کسی کی مدد نا کرنے پر کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
بھارت سے سستی اقسام کے چاولوں کی برآمد پر پابندی کے بعد امریکہ اور کینیڈا کے دیسی گراسری اسٹوروں سے چاول غائب ہو گیا اور اس کے بعد سے باسمتی اقسام کے چاولوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔
پیمرا نے حال ہی میں ایک حکم نامے میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نفرت پھیلانے والی شخصیات کا بیان نشر نہ کریں۔ اگرچہ اس حکم نامے میں کسی کا نام نہیں لیا گیا مگر یہ دیکھا جا رہا ہے کہ چینلز نے عمران خان کا نام لینے اور تصویر دکھانے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے۔ مزید تفصیل بتا رہی ہیں ندا سمیر۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں نےجمع ہوکر عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پرصرف نیو یارک سے ہی نہیں بلکہ گرد و نواح کے علاقوں سے بھی،خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں آنے والے لوگ موجود تھے جنہوں نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی۔
صحافتی آزادیوں پر نظر رکھنے والے ادارے رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں صحافیوں کی سب سے زیادہ اموات عراق اور شام ، افغانستان اور یمن میں ہوئیں.
ماہر معاشیات عاطف میاں کہتے ہیں کہ عوام اور بیرونی دنیا پر اپنا کھویا ہوا اعتبار بحال کرنے کے لیے سب سے پہلے تو بامقصد اسٹرکچرل سطح پرتبدیلیاں متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ اندرون اور بیرون ملک یہ باور کرایا جا سکے کہ تبدیلی کا اغاز ہو چکا ہے اور حکمران اس میں مخلص اور سنجیدہ ہیں۔
الطاف حسین کی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم لندن سیکٹریر یٹ میں موجود صحافیوں کے لیے وڈیو لنک پر دنیا کے مختلف ممالک سے صحافی شریک تھے۔ پریس کانفرنس تین گھنٹے سے زائد چلتی رہی جس دوران وقتا" فوقتا" الطاف حسین خوشگوار موڈ میں اپنی حس مذاح سے صحافیوں کو محظوظ کرتے رہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام وہ پہلا دین ہے جس نے ابتدا سے خواتین کو حقوق دیے۔ اسلام لوگوں کے خلاف، قوموں کے خلاف، خواتین کے خلاف ظلم کی نفی کرتا ہے۔ اسلام رنگ، نسل اور صنف کی بنیاد پر تفریق کی نفی کرتا ہے۔
انسانی ترقی کے باوجود زلزلوں کی پیشگی اطلاع دینے والی ٹیکنالوجی محض بیس سیکنڈ سے ایک منٹ کے اندر ہی زلزلہ آنے کا 'شیک الرٹ' جاری کرتی ہے۔ یہ وقت کسی حفاظتی اقدام کے لیے ناکافی ہوتا ہے، تو کیا جانور ایسی حسیات رکھتے ہیں جہاں تک ابھی انسانی ترقی اور دماغ نہیں پہنچ پایا ہے؟
دھرنے ہوں یا پھر لانگ مارچ، بجلی گیس کے بل پھاڑ دینے، ٹول پلازہ پر ٹیکس نہ دینے کی ہدایت ہو یا پھر جیل بھرو تحریک کی اسٹریٹجی، یہ سب ایسے احتجاجی حربے ہیں، جن کا مقصد سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرکے حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ہوتا ہے اور ان اسٹریٹجیز کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔
’’اس شام میری روم میٹ نے کہا کہ اسے بھوک نہیں ہے کیونکہ شاید اس نے پہلے کچھ کھا لیا تھا۔ جب میں نے یہ سنا تو میں نے سوچا اس کا کھانا تو( میس میں) ضائع ہوجائے گا تو میں نے اس کے نام سے وہ کھانا لے کر کھا لیا‘‘۔ سحر بتاتی ہیں کہ بعد میں روم میٹ کمرے میں آئی اور کہا کہ اس کا کھانا کوئی لے گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ معیشت اس وقت سست ہے لیکن ٹیک سیکٹر میں ملازمتوں میں ہونے والی کٹوتیوں کے معیشت پر اثر انداز ہونے کے امکانات زیادہ نہیں کیونکہ امریکی ورک فورس کا محض دو فیصد ہی ٹیک فرمز میں کام کرتا ہے اورفی الحال دوسرے شعبوں میں ملازمتوں میں کٹوتیوں کے آثار نظر نہیں آرہے۔
مزید لوڈ کریں