امریکہ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قدر بہت کم ہوتی ہے اور یہاں سال میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ گاڑیاں سکریپ کر دی جاتی ہیں۔ کرونا کی عالمی وبا کے دوران نئی گاڑیوں کی سپلائی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتیں 45 فیصد تک بڑھ گئی تھیں۔ اب اس مارکیٹ میں پھر گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
ٹرانس جینڈر حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم 'جینڈر انٹرایکٹو الائنس' سے وابستہ شہزادی رائے اسی تنظیم سے وابستہ اپنی ساتھی کے ساتھ ایک کانفرنس کے سلسلے میں نیپال جا رہی تھیں۔
قرۃالعین کی پہلی بچی کے بعد ان کے شوہر عمر نے مار پیٹ کا سلسہ شروع کر دیا تھا، قرة کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک بار اسے چھ ماہ اپنے گھر رکھا اور جانے نہیں دیا، مگر اس کے ساس سسر نے یہ یقین دہانی کرائی کہ دوبارہ ایسا نہیں ہوگا‘‘۔ ان کے بقول قرۃالعین یہ سوچتی تھی کہ شاید یہ سدھر جائے گا۔
لوگ اکثر اپنے فٹنس اہداف کیوں حاصل نہیں کر پاتے؟ ایسا کیا کیا جائے کہ صحت بہتر کرنے کی یہ کوشش طرز زندگی میں تبدیل ہو جائے؟ دیکھیے امریکی فیٹنس گرو رائن کارسیا کی گفتگو ندا سمیر سے۔
پاکستان میں خواتین سیاستدان کو صنف کی بنیاد پر تفریق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ خواتین کی تضحیک والے فقرے ساتھی سیاستدانوں، قانون دانوں حتیٰ کہ ملک کے سربراہان تک کی جانب سے کسے جاتے ہیں جس کا اثرپھرعوامی سطح پر بھی نظر آتا ہے۔ کیا یہ صنفی تضحیک اور تحقیر معاشرتی سوچ کی عکاس ہے؟ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟
کئی مشہور ہستیاں اس سال دنیا سے وداع ہوئیں۔ اس مضمون میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے فن، فیشن، سیاست سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی چند اہم شخصیات کو یاد کرتے ہیں جو وقت پر اپنی چھاپ چھوڑ گئیں۔
وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی جانب سے اے پی ایس میں مارے جانے والے افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب کے بعد وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امریکی محکمہ محنت کی ایک رپورٹ کے مطابق، فوج کی ملازمت سے کنارہ کش ہونے والے افراد کو دوبارہ شہری زندگی کے دھارے میں لانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ سابق فوجیوں کے اک بڑی تعداد بے روزگاری کی وجہ سے بھوک اور سر پر چھت نا ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرتی ہے
امریکہ کے موجودہ وسط مدتی انتخابات میں کچھ ایسے امیدوار سامنے آئے ہیں جنہوں نے کہیں صنف تو کہیں نسل اور عمر کے اعتبار سے اپنی جیت کے اعلان کے ساتھ امریکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر میں ایک موقعہ ایسا آیا جب وہ لکھی گئی تحریر سے ہٹ کر فی البدیہہ گفتگو کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، یہ انہیں طے کرنا ہے کہ وہ امن سے رہنا چاہتے ہیں یا نہیں
زمانہ ترقی کر گیا لیکن کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤ کا سلسلہ آج بھی مختلف قسم کے کھیلوں میں دیکھا جاتا ہے۔ میچز خواہ کرکٹ کے ہوں یا فٹ بال اور بیس بالز کے، ایشیا سے لے کر یورپ اور امریکہ تک ایسے بے تحاشہ واقعات سننے اور دیکھنے کو ملیں گے جہاں شائقین کھیل آپے سے ہی باہر ہو گئے ہوں۔
غریدہ فارقی کا الزام ہے کہ اس ٹرینڈ کے پیچھے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا ہاتھ ہے۔ ٹویٹر پر جاری اس ٹرینڈ پر ہونے والی اکثر ٹویٹس کی پروفائل پر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ تصاویرلگی دیکھی جا سکتی تھیں۔
یوم آزادی کی پریڈ میں ایک بلڈوزر بھی شامل تھا جس پر بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر لگی ہوئی تھیں۔ جہاں اس بلڈوزر کے ساتھ کئی لوگ جاپ کرتے نظر آئے وہیں اس کی موجودگی بہت سے بھارتی نژاد مسلمانوں کے غم وغصے کا باعث بھی بنی۔
جیوری میں شامل افراد نے بلوانی کو تھیرانوس میں سرمایہ لگانے والوں اور ان مریضوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کے 12 الزامات میں قصوروار پایا جنہوں نے زیادہ تر ناقابل بھروسہ بلڈ ٹیسٹوں پر بھروسہ کیا جس سے ان کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔
خود پر گزری بیان کرتے ہوئے سائرہ علی نے بتایا کہ روم تعیناتی کے دوران انہوں نے ہراسانی کے اس سلسلے کو روکنے کے لیے ہر وہ اقدام کیا جو وہ کر سکتی تھیں۔ سیکریٹری تجارت کو تحریری شکایات بھیجیں اور ان سے بات بھی کی مگر سائرہ کے بقول انہیں جواب دیا گیا کہ ندیم ریاض اچھے انسان ہیں آپ "ایڈجسٹ" کریں۔
اب حالات بدل چکے ہیں۔ آج جب لڑکی گھر سے تعلیم حاصل کرنے نکلتی ہے تو اس کی آنکھوں میں اپنا کرئیر بنانے کے خواب ہوتے ہیں۔ جب وہ پیشہ ورانہ زندگی میں اپنا مقام بناتی ہے تو والدین کا سر فخر سے اونچا ہوتا ہے، دوست اور احباب اسے ستائشی نظروں سے دیکھتے ہیں، اس کے فیصلوں کو معتبر مانا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ویب تھری میں نظام کا کنٹرول بلاک چینز کے ذریعے چند ہاتھوں میں نہیں بلکہ کمیونٹی کے ہاتھوں میں ہوگا اس لیے یہاں جمع یا محفوظ رکھا جانے والا ڈیٹا اور ہر لین دین واضح اور شفاف ہوگا۔
یاد رہے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد کئی روز تک فوج مخالف ٹرینڈز سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے تھے جبکہ پی ٹی آئی جلسوں میں بھی حساس اداروں پر اشارے کرتے پلے کارڈز نظر آئے تھے۔
جہاں خواتین کی ایک بڑی تعداد نام کی تبدیلی کو غیر ضروری سمجھتی ہے وہیں کئی خواتین کو نام تبدیل کرنے میں کوئی برائی نہیں لگتی مگر ان کا اصرار ہے کہ ایسا خودعورت کی مرضی سے ہو اور اسے یہ فیصلہ بغیر کسی زور یا زبردستی کرنے کا حق ہونا چاہیے
مزید لوڈ کریں