سائنس تو یہ بھی کہتی ہے کہ بچے کی جنس ماں نہیں باپ کی جینیات اور کروموسومز پر منحصر ہوتی ہے اور بیٹی پیدا کرنے کا اگر واقعی کوئی قصوروار ہے تو پھر وہ مرد ہے
خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف ہیں مگر پبلک ٹرانسپورٹ ہو، پبلک پارکس یا دیگر پبلک مقامات ، زیادہ تر خواتین ایسی جگہوں پر تنہا جاتے ہوئے خوف محسوس کرتی ہیں اور بھیڑ والی جگہوں سے اجتناب کرتی ہیں۔ اکثر پارکس ، میلوں اور چڑیا گھر وغیرہ میں خواتین، فیملیز اور بچوں کے لیے دن مخصوص کر دیے گئے ہیں۔
کرپٹو میں تنخواہ حاصل کرنے کا یہ قصہ دراصل گزشتہ سال نومبر میں اس وقت شروع ہوا جب امریکہ کے نوجوان کروڑ پتی سرمایہ کار مائیک پومپلیانو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں کرپٹو کرنسی میں تنخواہ وصول کرنے والا پہلا سیاست دان کون ہو گا؟
ماہرین کے مطابق بانجھ پن کی کوئی ایک وجہ نہیں اور یہ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں میں بھی ہو سکتا ہے۔ اکثر کیسز میں دونوں میں سے کسی ایک یا دونوں کے ساتھ جسمانی مسئلہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں تمام ٹیسٹس کے بعد بھی اسباب پتہ نہیں چلتے۔
آمنہ کا کہنا ہے کہ کل تک جن خواتین کے لیے وہ آواز اٹھاتی تھیں آج ان ہی میں خود کا نام شامل ہوتے دیکھنا ایک مختلف تجربہ تھا۔ پہلے تو یقین ہی نہیں آیا، انہیں سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا رد عمل ظاہر کریں
خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر اپنے گھر والوں، دوستوں یا ساتھیوں، کسی سے ضرور کریں۔ اس طرح واقعے کے شاہدین تیار ہوتے ہیں۔ پھر خود کو لکھے گئے اور بھیجے گئے میسیجز، تصاویر، وائس نوٹس محفوظ رکھیں۔ فون کالز ریکارڈ کریں، اس طرح کیس مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔
وائس آف امریکہ سال بھر پیش آنے والے واقعات کے مختلف پہلو آپ کے سامنے لاتا رہا اور آپ دلچسپی سے انہیں دیکھتے اور پڑھتے رہے۔ صحافی تو اپنی ہر خبر پر محنت کرتا ہے مگر کون سی خبر پڑھنے والوں کو اچھی لگے گی اس کا کوئی طے شدہ فارمولہ نہیں ہے۔
بروکلین میں پلی بڑھی شاہانہ حنیف کو 'وومن اینڈ جینڈر' اسٹڈیز کی ڈگری نے ایسی قوت بخشی کہ وہ خواتین، نچلے طبقوں، مذہبی اقلیتوں اور تارکین وطن کی پر زور آواز بن گئیں
گیارہ ستمبر 2001ء کے امریکہ پر حملوں کے سانحے کے 20 سال بعد 11جنوری 2022 کو ریاست کی تاریخ میں پہلی بار دو مسلمان خواتین ریاستی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی اور مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی خواتین پاکستانی نژاد ہیں
رشتہ توڑنا آسان کام نہیں مگر رشتہ قائم رکھنا بھی یقیناً اس سے مشکل ہی ہے۔ شادی ٹوٹنے کا مطلب محض دو لوگوں کا تعلق ختم ہونا نہیں ہے، اس سے اکثر بندھن میں شامل دونوں افراد کا مستقبل اور اس سے بھی زیادہ اس شادی کے نتیجےمیں پیدا ہونے والے بچوں کا مستقبل متاثر ہوتا ہے
پاکستانی قانون کے مطابق اسقاط حمل جرم ہے سوائے اس کے کہ ماں کی جان کو خطرہ ہو۔ زچگی کی ابتدا میں "ضروری علاج" کے تحت بھی اسقاط حمل کی گنجائش چھوڑ دی گئی مگر اس "ضروری علاج" کی وضاحت نہیں کی گئی۔
ایک اچھا مرد ایک برے مرد کو ضرور روک سکتا ہے۔ ایک اچھا مرد خود سے متعلق عورتوں کو برابری کے حقوق دے کر معاشرے میں مثال قائم کر سکتا ہے۔ ایک اچھا مرد پڑوس سے آتی عورت کی چیخ و پکار کو سن کے گھر کی گھنٹی بجا کر ضرور پوچھ سکتا ہے کہ 'سب ٹھیک ہے؟'
امریکی محکمہ محنت کی ایک رپورٹ کے مطابق، فوج کی ملازمت سے کنارہ کش ہونے والے افراد کو دوبارہ شہری زندگی کے دھارے میں لانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ سابق فوجیوں کے اک بڑی تعداد بے روزگاری کی وجہ سے بھوک اور سر پر چھت نا ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرتی ہے
اٹھاسی لاکھ آبادی والے گنجان آباد شہر نیویارک میں تقریباً سات لاکھ انہتر ہزار مسلمان بستے ہیں مگر آج سے پہلے اس کی سٹی کاؤنسل میں نہ کوئی مسلمان خاتون رسائی حاصل کر پائی تھی نا ہی کوئی جنوبی ایشیائی نژاد شہری
سماجی نفسیات میں "بائی سٹینڈر ایفیکٹ" یا "آس پاس موجود افراد کی بے حسی" کا تصور 1964 میں نیویارک شہر کی ایک بار میں کام کرنے والی اٹھائیس سالہ خاتون کٹی جینوویس کے قتل کے بعد ماہرین نفسیات 'بب لاٹانے' اور 'جان ڈارلی' نے پیش کیا
نہ تو برازیل حروف تہجی کے لحاظ سے دنیا کا پہلا ملک ہے، نہ ہی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا سربراہ یا مستقل رکن، پھر بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والا پہلا ملک کیوں؟ برازیل کے بعد اقوام متحدہ کے اجلاس سے میزبان ملک امریکہ خطاب کرتا ہے
مشہور کامیڈین عمر شریف کو علاج کی غرض سے امریکہ لانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ امریکہ میں ان کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب نے وائس آف امریکہ کی ندا سمیر سے بات کرتے ہوئے ان کے مرض کی نوعیت اور ان کو امریکہ لائے جانے کی تفصیلات بتائیں۔
رضا آج بھی نائن الیون یادگار پر جاتے ہیں جہاں ہلاک ہونے والوں کے نام کندہ ہیں، وہ ہزاروں ناموں میں اپنے دوستوں کے نام تلاش کرتے ہیں۔ اس تمام عمل میں اداسی ان کا پچھا نہیں چھوڑتی
تجزیہ کار حسن عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان کہلانے والے گروپس افغانستان سے دوبارہ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، ساتھ ہی پاکستان میں چند مذہبی حلقوں میں یہ بازگشت سنائی دینے لگی ہے کہ جب پڑوس میں شرعی حکومت آ سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں ںہیں۔؟
مزید لوڈ کریں