رسائی کے لنکس

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ایک روز کرکٹ میچ جیت لیا


پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ایک روز کرکٹ میچ جیت لیا
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ایک روز کرکٹ میچ جیت لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آئندہ میچوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو سینٹ لوشیا میں کھیلا گیا جسے پاکستانی ٹیم نے 42 ویں اور میں آٹھ وکٹوں کے ساتھ جیت لیا۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوروں میں 221 رنز بنائے۔ ڈیرن براؤ 67 کے انفرادی سکور کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جب کہ وہاب ریاض نے 62 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 41.3 اوروز میں باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔ محمد حفیظ نے 54 خ اسد شفیق نے61 اور مصباح الحق نے 73 رنز بنائے۔ محمد حفیظ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا میچ 25 اپریل کو سینٹ لوشیا میں ہی کھیلا جائے گا۔

دورے کے آغاز پر رواں ہفتے ہونے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات رنز کی فتح کے بعد میزبان ٹیم پاکستان کے خلاف کامیابی کے لیے پر امید تھی مگر تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث مبصرین کے مطابق اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک روزہ میچوں میں اسے آئندہ بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

کرس گیل، شو نارائن چندپال،رام نریش ساروان اور کیرون پولارڈ اس میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں اور نسبتاً نئے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے بھی یونس خان اور عمر گل بھی اس میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور پہلے ایک روزہ میچ میں ان کی جگہ حماد اعظم کو کھیلایا گیا۔

پاکستان نے حماداعظم ، جنید خان، محمد سلیمان اور وکٹ کیپر محمد سلیمان کو نیشنل کیپ سے نوازا۔

جنید خان کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے لیکن انہوں نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ سلیمان بھی وکٹوں کے پیچھے پر اعتماد نظر آئے جبکہ حماد اعظم سے باؤلنگ نہیں کروائی گئی اور دو ہی وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلینے باعث ان تینوں نئے کھلاڑیوں کو بلے بازی کا موقع نہیں مل سکا۔

XS
SM
MD
LG