فلم کے ڈسٹری بیوٹر 'وارنر بروز' نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ 'باربی' نے ویک اینڈ پر امریکہ اور کینیڈا کے سنیما گھروں سے 11 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا جو سال 2023 کی سب سے بڑا اوپننگ بزنس ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے دنیا بھر سے 33 کروڑ سات لاکھ کا بزنس کیا۔
وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان محمد صادق عاکف نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ "افغانستان میں خواتین کے بیوٹی سیلونز کو بند کرنے کے لیے صرف ایک ماہ کا وقت دیا جاتا ہے۔"
سعودی عرب میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ کے تبادلے پر امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور مخیرشخصیت بل گیٹس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ شی نے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر ایک ویڈیو میں کہا، کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کی بنیاد اس کے عوام پر ہےانہوں نے مزید کہا کہ ان کی امیدیں امریکی عوام سے ہیں۔
ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے سلسلے میں بالواسطہ بات چیت گزشتہ سال منقطع ہو گئی تھی، اور امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس کی موجودہ ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
غزہ میں گھوڑوں اور گدھوں کے لیے خصوصی 'ڈائپر اسٹائل بیگز' بنائیں گئے ہیں جس سے سڑکوں کو صاف رکھنے میں مدد مل سکے گی۔
پادری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو اپنے خاندانوں سمیت فاقہ کشی کرکے مرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ دنیا کے خاتمے سے پہلے جنت میں جا سکیں۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
میلان کے اسپتال ’ سن رافیل‘ میں انہیں جمعے کے روز داخل کیا گیا تھا۔ وہ خون کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں کا انفکشن ہو گیا تھا۔
چین میں شادیوں کی شرح میں کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکام ملک میں شرح پیدائش بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
سعودی عرب کے وزیرِ توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ ریاض چین اور سعودی عرب کےبڑھتے ہوئے تعلقات پر مغرب کے شکوک و شبہات کو نظر انداز کرتا ہے۔سعودی عرب چین کے ساتھ مقابلہ نہیں بلکہ مزید تعاون چاہتا ہے۔
آئی ای یم آر کے اندازوں کے مطابق بھارت میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وہاں ایک ارب 40 کروڑ سے زیادہ انسان بستے ہیں۔
جمعرات کے روز جنوب مشرقی فرانسیسی قصبے اینیسی کے ایک پارک میں ایک شامی شہری نے چاقو کے حملے میں چار بچوں اور ایک بالغ کو زخمی کر دیا، پولیس نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے منگل کو مقامی سطح پر تیار کردہ اپنے پہلے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل'فتح' کا افتتاح کیا ہے ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز ہے۔
ایپل کے ہیڈ سیٹ آئندہ برس کے آغاز میں پہلے امریکہ اور پھر دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر نے پیر کے روز کہا کہ 2023 کے لیے افغانستان کے امدادی منصوبے کے بجٹ کو جو سال کے شروع میں 4.6 بلین ڈالر سے کم تھا، اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے 3.2 بلین ڈالر کر دیا ہے۔
اگر کوئی شخص 'رز گی پی ٹی' کو لگا کر کسی سے گفتگو کرے تو یہ چشمے تمام تر بات چیت کو مائیکرو فون کے ذریعے سے سنتے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے چشمے پہننے والے شخص کو جواب بتاتا ہے۔
کار نے ایک چوتھائی میل کا سفر 318.85 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کیا جب کہ ایک میل کا آٹھواں حصہ 309.02 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کر کے دو عالمی ریکارڈز بنائے۔
اقوا مِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اور بریٹن وڈز دونوں کو آج کی دنیا کی حقیقتوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔
یورپیئن چیمپئن لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد انٹر میلان فٹ بال کلب چھٹی بار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
اسرائیل کی فوج نے منگل کو جاری ایک بیان میں فلسطینی عسکری گروپ کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے 'اسلامی جہاد' کے تین سینئر کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید لوڈ کریں