خبررساں ادارے کا کہناہے کہ انسداد دہشت گردی کی فورس نے قزاقوں کو گرفتار کرلیاہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا قزاقوں کا تعلق صومالیہ سے تھا یا کہیں اور سے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا نے کہاہے کہ ریاست کے خصوصی دستوں نے قزاقوں کے قبضے سے اس بحری جہاز کو آزاد کرالیاہے جسے انہوں نے بحیرہ عرب میں پکڑا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ قزاقوں نے جمعے کی صبح ایک بحری جہاز پر ، جو آسٹریلیا سے دبئی جارہاتھا، قبضہ کرلیاتھا۔
خبررساں ادارے کا کہناہے کہ انسداد دہشت گردی کی فورس نے قزاقوں کو گرفتار کرلیاہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا قزاقوں کا تعلق صومالیہ سے تھا یا کہیں اور سے۔
حالیہ چند برسوں کے دوران صومالی قزاق کئی درجن بحری جہاز یرغمال بنا پر لاکھوں ڈالر تاوان وصول کرچکے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق اس وقت بھی 20 سے زیادہ بحری جہاز اور عملے کے 500 سے زیادہ افراد قزاقوں کے قبضے میں ہیں۔