ایچ آر سی پی نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر پارلیمان نے بل منظور کر لیا تو یہ عوام کو متحرک کرنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وفاقی وزیرِ داخلہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ایس ایچ او ہی بلوچستان میں شر پسندوں سے نمٹ سکتا ہے تو پھر حکومت اور ایجنسیاں کیوں ناکام ہیں؟
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا انتظام ملازمین کے حوالے کرنے، جزوی نجکاری یا مکمل طور پر نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے مطابق ایران میں زائرین کی بس کو حادثے میں اب تک 17 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ مگر تاحال وزارتِ خارجہ نے ہلاک و زخمی ہونے والے زائرین کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
ناقدین پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں کرپشن اور بدانتظامی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے صوبے میں ترقی کے دعوے کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے خیال میں نئے قانون کو سپریم کورٹ کالعدم قرار دے سکتی ہے اور ایسا تفصیلی فیصلے میں بھی کیا جا سکتا ہے، مگر مخصوص نشستوں کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے بل کی منظوری کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا جب کہ وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل کے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکنا یا اس میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اب بھی کچھ رکاوٹیں باقی ہیں جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہ کرنا بھی شامل ہے۔
مردم شماری میں دیگر کوائف کے ساتھ مادری زبان کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا تھا اور اسی سوال کے جواب دینے والوں کی تعداد کی بنیاد پر مادری زبانوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات نے ساتویں مردم شماری کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر اقلیتوں کی آبادی میں تو اضافہ ہوا ہے۔ تاہم احمدیوں کی آبادی میں کمی ہوئی ہے۔
جمعے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ارکان کی تعداد 115 ہو جائے گی اور یہ سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی۔
سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ سے آٹھ روز قبل اغوا ہونے والے تین ہندو تاجروں کو بازیاب اور مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم صوبے کی حکمران جماعت کے ارکانِ اسمبلی کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے وزیرِ اعظم کی تجویز پر فنانس بل 2024 کی منظوری دے دی ہے- فنانس بل یکم جولائی سے لاگو ہو گیا ہے- قومی اسمبلی سے منظور بجٹ میں مبصرین کے مطابق تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔
حکومتی اعداد وشمار کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی مالی سال کے لیے مختص کردہ ترقیاتی رقم میں پہلے کٹوتی کی گئی اور بعدازاں جتنی رقم جارہی ہوئی وہ بھی پوری خرچ نہیں ہوسکی۔
پیپلز پارٹی نے یہ شکایت کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ ان سے بجٹ کے بارے میں مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی ان سے تجاویز لی گئیں ہیں۔ تاہم اسحاق ڈار کے منانے پر پیپلز پارٹی کے تین سینئر ارکان بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان بجٹ تقریر کے دوران شور مچاتے رہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چمن باڈر پر کشیدہ صورت حال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ سے چمن باڈر پر ہزاروں لوگ دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے مسائل، مشکلات اور حق روزگار کی بنیاد پر احتجاج کیا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی ) کا کہنا ہے کہ "پاکستان میں صحافیوں کو درپیش صورتِ حال پر سخت تشویش ہے۔ صرف اس سال مبینہ طور پر کم از کم تین صحافی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں۔"
مبصرین کا کہنا ہے کہ ریاست کے تین اہم ستون عدلیہ، پارلیمان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اس تناؤ میں بظاہر ایسے لگتا ہے کہ پارلیمان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید لوڈ کریں