عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی سربراہ ان تمام نشستوں پر کھڑے ہو کر اور انتخاب جیت کر تمام مقتدر حلقوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انہیں سیاست سے مائنس کرنا آسان نہیں ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں وقتی فائدے کے لیے ایسی قانون سازی کرتی ہیں جن سے ان کی مخالف جماعت کو نقصان اور انہیں فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن مستقبل میں انہی قوانین کا شکار ہونے پر وہ ان قوانین کے خلاف بات کرتے ہیں۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں تقریباً 120برسوں سے شراب بنانے والی کمپنی مری بروری کام کر رہی ہے۔اس تاریخی کمپنی کی بنیاد 1860 میں انگریزوں نے رکھی تھی۔ مری بروری میں شراب، بیئر اور دیگر مشروبات بنائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ممانعت کے باوجود کمپنی اپنی مصنوعات کہاں فروخت کر رہی ہے؟ عاصم علی رانا کی رپورٹ
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اس وقت بیان دینا غیر ضروری ہے۔بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ایسے میں پاکستان چین کے حق میں بیان دے کر گزشتہ کچھ عرصہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں موجود سردمہری کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
یہ خبر 21 جون 2022 کو شائع ہوئی تھی۔ اسے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کراچی سے پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر کی منزل کوئٹہ تھی۔ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز، ڈی جی کوسٹ گارڈ برگیڈئیر امجد سمیت چھ فوجی اہلکار سوار تھے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے دو ججز کے سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں غلط بیانی کرنے کے الزامات کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ ثبوت بڑے واضح ہیں اور پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ انہیں پتا چلے کہ عمران خان کس سے پیسے لیتے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس مزید معلومات اور نئے ناموں کے اضافے تک مؤخر کردیا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے نامزد کردہ تمام نام کثرتِ رائے سے مسترد کردیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کا سربراہ اور پارٹی کو دیکھ کر فیصلے بدل جاتے ہیں، ترازو ٹھیک ہو گا تو پاکستان خود ٹھیک ہو جائے گا۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ان کی تعیناتی اور کابینہ سے منظوری کے بعد بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں دیرپا کارکردگی دکھانے والے ملکوں اور افراد کو سراہا گیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف پارلیمان میں تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت کے قیام سے اب تک تحریک انصاف کی حکمتِ عملی کو بعض مبصرین کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو عمومی طور پر اسٹیبشلمنٹ کی حلیف جماعت قرار دیا جاتا رہا ہے البتہ اب وہ خود اس تاثر کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔
سیاسی اور عوامی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ چاروں صوبوں میں سے کسی ایک صوبے میں بھی وزیراعظم کی جماعت مسلم لیگ(ن) کی حکومت نہ ہونے سے کیا وفاقی حکومت چل پائے گی؟ یا پھر نئے انتخابات کی طرف جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئین سے انحراف کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ ذمے داروں کے خلاف ریفرنس دائر کر کے اُن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کریں۔
تجزیہ کاروں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پورے معاشرے میں جیسے تقسیم نظر آرہی ہے وہی صحافیوں میں بھی نظر آرہی ہے۔ اس میں سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے برابر کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اس تفریق کو فروغ دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ہر عدالت کا اپنا دائرہ اختیار ہے اور درخواست گزار کی گرفتاری کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ دیکھ سکتی ہے۔
مزید لوڈ کریں