عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے ارکان کو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ اب تک ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بعدازاں فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ارکان کمیٹی نے سوالات کیے جن کے تفصیلی جواب دیے گئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست کا جبری گمشدگی کے کیسز پر جو ردعمل ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہے، آرمڈ فورسز پر اس طرح کی حرکتوں میں شامل ہونے کا الزام بھی کیوں لگے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں صحافیوں،حکومت مخالف سیاستدانوں، شہریوں کے خلاف تشدد اور جعلی ایف آئی آر فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست تمام اخلاقی اختیار کھو دیتی ہے تو وہ تشدد کا سہارا لیتی ہے۔
وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے لاپتا افراد کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے کے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پرامید ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کے لیے ان کے امیدوار حمزہ شہباز کو مخالف امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ پر اکثریت حاصل ہے۔ تاہم پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہونے والے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین کی حکومت کے اہم نمائندے اور صدر شی جن پنگ کے قریب سمجھے جانے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی ونگ ’پولٹ بیورو‘ کے رکن یانگ جیچی کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یانگ جیچی کے دورے کو دونوں ممالک اور خطے کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق بلال ثابت ایک مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہوگیا ہے۔ بلال کا تعلق پشاور کے علاقہ پشتخرہ سے تھا اور اس نے کم عمری میں ہی وارداتیں شروع کر دی تھیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جبری گمشدگیوں کے حوالے سے پاکستانی عدالت کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا فیصلہ ایک بہترین موقع ہے کہ حکومت ثابت کرے کہ وہ جبر گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے قوانین پر عمل پیرا ہے۔
پاکستان میں لاپتا افراد کا معاملہ اکثر زیرِ بحث رہتا ہے لیکن اب جبری گمشدہ افراد سے متعلق قانون سازی کا بل بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ معاملہ کیا ہے؟ جانتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کی عاصم علی رانا سے گفتگو میں۔
پاکستان کی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس، چیئرمین جوڈیشل کمیشن اور اس کمیشن کے ارکان کو ایک اور خط ارسال کر دیا ہے، جس میں انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز میں سے کسی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات نہ کیے جانے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
رواں ماہ بیجنگ نے 23 اور 24 جون کو برکس اجلاس کی میزبانی کی تھی جس میں شامل ممالک عالمی آبادی کی 40 فی صد اور دنیا کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً ایک چوتھائی حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پاکستان میں رواں برس نومبر میں فوج کے سربراہ کی تبدیلی ہونی ہے۔ نئے آرمی چیف کے تقرر میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر ایک بار پھر فوج کے سربراہ کے تقرر کے حوالےسے بحث اور تنازعات سامنے آ رہے ہیں۔
پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈی تک رسائی کے لیے سہولت سے متعلق جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے سلسلے میں یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہےکہ 2014 میں پاکستان کی جی ایس پی پلس میں شمولیت کے بعد سے یورپی منڈیوں میں اس کی برآمدات میں 65 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ آنے سے ملکی سیاست بدل سکتی ہے کیونکہ جھوٹا سرٹیفکیٹ دینے پر عمران خان کے خلاف صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق کارروائی ہوسکتی ہے اور الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس حکومت کو بھجوا سکتا ہے۔
ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں زیرِتعلیم بی ایڈ سیکنڈ سمسٹر کے طالبِ علم فیروز بلوچ یونیورسٹی سے پرسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے۔ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی تاحال فیروز کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی۔
بوبی نے جب مبینہ جرم کیا تھا تو اس وقت ان کی عمر 22 برس تھی۔ برطانیہ کے علاقے بلیک ووڈ میں قیام کے دوران ان کا نام لڑائی جھگڑوں اور گینگ بنا کر گھومنے کے لیے لیا جاتا تھا۔ اس قتل کے بعد وہ بلیک ووڈ سے ٹیکسی کے ذریعے نیوپورٹ فرار ہوگئے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری اس عدالت کے سامنے اپنے بیان پر ندامت کا اظہار کر چکی ہیں، اس بیان کا وقت بھی دیکھیں ان کی والدہ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق الیکشن ترمیمی بل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے کے باوجود منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اسے بغیر دستخط کیے واپس ارسال کر دیا ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف کیسز موجود ہیں جن میں انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے لیکن پرویز مشرف کی صحت کے پیشِ نظر انہیں کسی کیس میں ضمانت ملنا مشکل نہیں ہے۔ سنگین غداری کیس میں اگرچہ ان کی سزا معطل نہیں ہوئی لیکن سپریم کورٹ انہیں ریلیف دے سکتی ہے۔
بعض مبصرین دو ہزار سے زائد کیمروں کا سیف سٹی منصوبہ ہونے کے باوجود شہر میں وارداتوں میں اضافے پر پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اسلام آباد کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کی وجہ سے گزشتہ ہفتے متعدد ممالک کے سفارت خانوں کے سیکیورٹی حکام نے پولیس کے افسران سے ملاقات کی تھی۔
مزید لوڈ کریں