عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی جیلوں میں قید کئی پاکستانی اپنی سزائیں مکمل کرچکے لیکن جرمانے کی رقوم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اب تک جیلوں میں ہی موجود ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پنجگور میں اس وقت بھی چار سے پانچ دہشت گرد گھیرے میں ہیں جنہیں فوج اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے شکست دے گی۔
سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کا بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا اختیار ختم کر دیا ہے۔ عدالت نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 74 اور 75 کالعدم قرار دے دیں جن کے تحت سندھ حکومت کو مقامی حکومت تحلیل کرنے کا اختیار حاصل تھا۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کے بعد اُن کے سلیپر سیل وقتاً فوقتاً کارروائیاں کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، تاہم ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال کنٹرول میں ہے۔
بعض وکلا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر قانون کے اداروں کو جواب دہ ہوتا ہے، اگر معلومات لینے کا طریقہ کار درست نہ بھی ہو تو معلومات تو موجود ہیں، اس معاملہ میں نیب کرپشن کا جائزہ لے سکتا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا ہے۔ نیب کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کرنے والے مصدق عباسی کرپشن پر سخت سزاؤں کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔
کیس کی سماعت کے دوران تمام ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے اور مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو بھی پیدل عدالت میں لایا گیا، اس سے قبل ایک مرتبہ ظاہر جعفر کو کرسی پر اور ایک بار سٹریچر پر کمرہ عدالت میں لایا گیا تھا۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو للکارا ہے لیکن ساتھ ہی اُنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی پیغام دیا ہے کہ اگر اُنہیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو و ہ خاموشی سے گھر نہیں جائیں گے۔
شہزاد اکبر پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ پاکستان میں 2018 کے عام انتخابات کے بعد مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت بنی تو شہزاد اکبر کو وزیرِ اعظم کا معاونِ خصوصی برائے احتساب مقرر کیا گیا تھا۔
فوج داری قوانین میں مجوزہ ترامیم کے مطابق ایف آئی آر کی ڈیجٹلائزیشن، ٹرائل کے طریقۂ کار، اپیل، الیکٹرانک و ڈیجیٹل ذرائع سے شواہد اکٹھا کرنے، فوجداری نظام میں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ جدید آلات کے استعمال، پلی بارگین اور ویڈیو کو شواہد کے طور پر استعمال کرنا شامل ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم، صحافی انصار عباسی و دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔
راولپنڈی میں انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے توہینِ مذہب کے الزام میں 26 سالہ خاتون کو سزائے موت سنا دی ہے۔ انیقہ عتیق کو 24 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
مبصرین کے مطابق اس معاوضہ کی ادائیگی کو وقتی طور پر اچھا اقدام کہا جاسکتا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا معاملہ اس سے کہیں آگے کا ہے
منگل کو صحافی مدثر نارو اور دیگر لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست مانتی ہے کہ دو بچے جبری طور پر لاپتا ہیں تو انہیں بازیاب کس نے کرانا ہے؟
وفاق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اگر اس روز وہ خود مری نہ جاتے تو ہلاکتوں کی تعداد 30 سے 40 ہو سکتی تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق حریم شاہ کے منی لانڈرنگ کے دعوے کے بعد پاکستان کسٹمز کے حکام نے 10 جنوری کو دوحہ جانے والی پرواز کی مختلف ویڈیوز حاصل کی ہیں جن کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات کی گئی ہیں البتہ اب تک پیسے لے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پاکستان کی نئی قومی سلامتی پالیسی میں قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے اور اقتصادی رابطہ کاری پر زور دیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے، ریاست ہر صورت ان کیسز کی پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک اس کرنسی کے حوالے سے کوئی قواعد موجود نہیں ہیں جن کی غیر موجودگی میں اس میں سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے.
مزید لوڈ کریں