چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان نے انہیں گورنر شپ سے ہٹا دیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ عمران خان کی ذات پر حملے شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسائل پر بات کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کی خامیوں کو بھی سامنے لاتے ہیں لیکن ذاتی حملے نہیں کیے جانے چاہئیں۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ مکمل کر لیا ہے اور اب وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ رہے ہیں۔
مبصرین کے مطابق پاکستان میں پالیسی سازی میں فوج کو حاصل اہمیت کی وجہ سے جنرل عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان کی دفاعی و سفارتی پالیسی کی سمت کا تعین کرے گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے پوری ریاستی قوت سے نمٹا جائے گا۔ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاستی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس دو روز تک جاری رہنے کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔ مبصرین امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام، کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )کے خلاف کارروائیوں کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ماضی میں بھی پاکستانی سیاست میں کردار رہا، اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
تحریکِ انصاف کا مؤقف رہا ہے کہ چوں کہ پارٹی قیادت نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اس لیے اسپیکر تمام 127 ارکان کے استعفے ایک ساتھ منظور کریں۔
سینیٹ سے مستعفی ہونے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ گزشتہ ڈیڑھ دو برس سے تسلسل کے ساتھ ایسے حالات و واقعات پیدا ہوئے جس کی وجہ سے انہیں پہلے انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہی دوبارہ نہیں دی گئی اور پھر سینیٹ سے استعفیٰ دینے کا کہا گیا۔ ان کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی کی کیا وجوہات تھیں؟ انٹرویو دیکھیے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا دورہ امریکہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا سلسلہ ہے جس کی خواہش دونوں جانب پائی جاتی ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگرچہ بلاول بھٹو کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل نہیں ہے تاہم اس کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھاوا ملے گا۔
بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں آپریشن کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈ میں سے کوئی بھی بھاگنے میں کامیاب نہیں ہوا اور تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے توانائی اور پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ تیل کی درآمد تکنیکی معاملہ ہے جس کا تعلق وزراتِ خارجہ سے نہیں ہے۔
نیویارک میں پاکستانی وزیر خارجہ جی 77 اور عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے مباحثے میں شرکت کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی بھی جائیں گے جہاں وہ حکومتی حکام، امریکی کانگرس کے ممبران، پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔
اگرچہ حکومت کی معاشی ٹیم دیوالیہ ہونے کے خدشات کو مسترد کرتی آرہی ہے تاہم ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر گزشتہ چار سال کی کم ترین سطح 7 ارب ڈالر تک گرگئے ہیں اور اسے بیرونی ادائیگیوں میں بظاہر مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی اپنا مطالبہ نہ ماننے کی صورت اکثریت رکھنے والی دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات بھی کررہی ہے۔
کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز، ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز آ چکے ہیں لیکن بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث انہیں درآمد کنندگان کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔
سیاسی مبصرین سمجھتے ہیں کہ سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر ہی سیاسی مسائل کا حل نکالنا چاہئے اور یہی راستہ ملک میں جمہوریت کی پائیداری اور اداروں کی مضبوطی کا باعث بنے گا
مصدق ملک نے کہا کہ روس پاکستان کو تیل کے نرخوں پر اتنی ہی رعایت ہی دے گا جو کہ وہ دنیا کے کسی اور ملک کو دے رہا ہے
یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنوبی ایشیائی ممالک موسمِ سرما کے آتے ہی گھریلو گیس کی سپلائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب توانائی کی مد میں ادائیگیوں کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانا بھی ایک چیلنج ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان وزیر معدنیات اور پیٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی موجود تھے۔ پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
آرمی چیف کی تقرری کے بعد ملک میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوا ہے لیکن عمران خان اپنے پروگرام کے مطابق لانگ مارچ کو لے کر راولپنڈی میں جمع ہو رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں