Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
راولپنڈی کے ایک الیکشن ٹربیونل نے پرویز مشرف کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں۔
خسرے سے متاثرہ یہ بچے لاہور کے میو اسپتال میں لائے گئے تھے جہاں موجود طبی عملے نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمریں دو سال کے درمیان تھیں۔
سیکرٹری نے بتایا کہ کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی نگراں حکومت سے پولیس کے صوبائی سربراہ کو تبدیل کرنے کا کہا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے کراچی کے حلقہ این اے 250 میں جمع کرائے گئے کاغذات کو کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان نے یہ کہہ کر چیلنج کیا ہے کہ پرویز مشرف نے دو بار ملک کا آئین توڑا۔
ان شدت پسندوں کے قبضے سے ایک بچے کو بھی بازیاب کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق اس بچے کو 22 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رکھا تھا۔
اسلامی تعلیمات کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالوں کا مقصد ایک لحاظ سے اچھا ہے کہ چلیں باقی سب کو بھی بھولی ہوئی آیات یاد آ جاتی ہیں۔
گو کہ جمشید دستی ایک روز قبل انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے تھے لیکن اب اس سزا کے بعد وہ قانونی طور بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔
عالمی سطح پر آئندہ سال کے اواخر تک پولیو وائرس پر قابو پانے اور 2018ء تک اس کے مکمل خاتمے کے لیے بھی ایک منصوبہ زیر غور ہے لیکن اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ماہرین صحت کے بقول 5.5 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔
پاکستانی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں نائب افغان وزیر خارجہ کے ان کے ملک کی سرحد کے قریب فوجی نقل و حرکت اور تعمیرات پر تشویش جذبہ خیر سگالی کی روح کے منافی ہے۔
سابق صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مزار قائد پر ان کے جلسے کے اجازت نامے کو منسوخ کر کے ان کے لیے آغاز ہی سے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی گئی ہیں لیکن ان کے بقول وہ پورے ملک میں جلسے کریں گے۔
سابق فوجی صدر کا کہنا تھا کہ ان پر پہلے بھی جان لیوا حملے ہو چکے ہیں لیکن وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں لیکن ہر کسی کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے۔
شاعری کسی بھی معاشرے کے ثقافتی، سماجی، معاشی اور اخلاقی پہلوؤں کو لفظوں کا جامہ پہنا کر لوگوں کے ذہن و دل پر دستک دیتی ہے اور شاعروں کو اسی لیے معاشرے کا نباض کہا جاتا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ابتدائی بلے باز عمران فرحت نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ کپتان مصباح الحق 80 رنز سے ساتھ نمایاں رہے۔
قاری عبدالحئی کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ ڈینیئل پرل کی موت کے بعد سے غیر ملکیوں پر ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث ہے۔
نبیل گبول نے پیپلز پارٹی سے اپنی 25 سالہ وابستگی ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت انھیں مسلسل نظر انداز کرتی آرہی تھی۔
چیف جسٹس نے پولیس کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تضاد ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حقائق بیان نہیں کیے گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد بروقت انتخابات کے نتیجے میں پرامن سیاسی انتقال اقتدار میں اپنا کردار ادا کر کے ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی اور دیر پا اشتراک کے عزم پر قائم ہے اور ان کے بقول یہ محض افغانستان میں امریکی عزائم اور ذمہ داریوں سے مشروط نہیں۔
گورنر خیبر پختونخواہ انجینیئر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ قومی قیادت گرینڈ جرگے کو عسکریت پسندوں کے ساتھ بات چیت کے لیے پہلے ہی اختیار دی چکی ہے جس میں وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پٹرول کے حصول کے لیے کھڑے ایک شخص جمیل احمد تو خاصے نالاں دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے تو صرف اس دور میں مہنگائی ہی دیکھی ہے۔
مزید لوڈ کریں