امریکہ کے صدارتی انتخاب کے موقع پر کراچی کے علاقے لیاری میں کچھ نوجوان آرٹسٹس نے امریکی سیاسی شخصیات کے اسکیچز اور پینٹنگز بنائی ہیں۔ ان میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے اسکیچز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات جی ایم بلوچ کی اس ویڈیو میں۔ #SCAE24
ریاست مشی گن ایک زمانے میں امریکہ کی گاڑیاں بنانے کی صنعت کا مرکز تھی۔ یہاں سے صدارتی انتخابات میں 1992 سے ڈیموکریٹ امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ سوائے 2016 کے جب یہاں سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف 11 ہزار ووٹوں سے اپنی ڈیموکریٹ حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی۔
امریکہ میں پانچ نومبر کو الیکشن منعقد ہو رہا ہے تاہم امریکہ کی 97 فی صد آبادی کو الیکشن ڈے سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے یا ارلی ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔ ارلی ووٹنگ کس طرح ہوتی ہے اور اس سے متعلق کیا قوانین ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
الیکشن کے لیے منگل اور نومبر کے مہینے کا انتخاب کرنے سے متعلق امریکی قانون سازوں نے بہت سچھ بچار کے بعد فیصلہ کیا تھا جس میں ملک کے معاشی اور سماجی حالات کو مدِ نظر رکھا گیا تھا۔
منگل کو ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ووٹرز اور ووٹنگ پراسس کو ملک کے اندر اور باہر دونوں سے بہت سے خطرات لاحق ہیں۔ وائس آف امریکہ کے نمائندہ برائے نیشنل سیکیورٹی جیف سیلڈن مزید تفصیلات بتا رہے ہیں۔
امریکہ کی ریاست مشی گن کا چھوٹا سا شہر ہیمٹرامک مسلم اکثریتی شہر ہے۔ یہاں بسنے والے شہری غزہ جنگ اور دیگر مسائل کے سبب منقسم سوچ رکھتے ہیں۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات سے متعلق ہیمٹرامک کے لوگ کیا سوچتے ہیں؟ جانیے ارم عباسی کی اس رپورٹ میں۔
کیا امریکہ میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے علاوہ کوئی اور سیاسی جماعت نہیں؟ اگر ہے تو صدر ہمیشہ انہی دو جماعتوں سے کیوں ہوتا ہے؟ کوئی تیسری جماعت الیکشن کیوں نہیں جیت پاتی؟ جانیے وائس آف امریکہ کی پوڈکاسٹ سیریز ’انسائیڈ امریکہ‘ کی اس آخری قسط میں۔
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد تارکینِ وطن بستے ہیں۔ ان میں سے بھارتی اور پاکستانی نژاد چھ بڑے ایشین گروپس میں سے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے متعلق کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟ جانیے صبا شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس امریکہ کے سب سے متنوع اور لبرل خطوں میں سے ایک سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں نفاذِ قانون کی ذمے داریاں ادا کرنے سے ایک اصلاح پسند رہنما کے طور پر شناخت بنانے تک کئی سنگِ میل طے کیے ہیں۔ میٹ ڈِبل کاملا کے سیاسی سفر کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
امریکہ میں صدر کا انتخاب جس حتمی رائے کے ذریعے مکمل ہوتا ہے اسےالیکٹورل کالج کہا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے امریکہ کے باشندے صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
صرف نو برس میں سابق اور ممکنہ طور پر آئندہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم کے اس دور میں ری پبلکن پارٹی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ وی او اے کی ٹینا ٹرن نے اس رپورٹ میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پر ایک نظر ڈالی ہے۔
اس بار امریکی الیکشن میں جو ریاستیں کسی بھی امیدوار کی ہار جیت کا فیصلہ کریں گی، ان میں پینسلوینیا ایک اہم ریاست ہے۔ پینسلوینیا کے بارے میں مزید بتا رہی ہیں نیلوفر مغل۔
مزید لوڈ کریں