امریکہ کی اہم شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے 51 سالہ مشتبہ شخص فرہاد شکیری اور ایف بی آئی کے درمیان ہونے والی بات چیت کا انکشاف جمعے کو سامنے آنے والی عدالتی دستاویزات میں ہوا ہے۔
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟ ماہرین کی رائے جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پر افریقہ سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ لوگوں کو امید ہے کہ ٹرمپ کا دورِ صدارت افریقہ کے لیے بہتر ہو گا جب کہ کچھ کی رائے اس سے مختلف ہے۔ مزید تفصیلات وی او اے کی نیروبی میں بیورو چیف ماریاما ڈیلو کی اس رپورٹ میں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے ساتھ ان کے ممکنہ تعلقات کا معاملہ موضوعِ بحث ہے۔ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ تاہم بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ پاکستان کو نظرانداز نہیں کریں گے۔ محمد ثاقب کی رپورٹ کے ساتھ خالد حمید۔
دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں جو بات کہی وہ یہی تھی کہ لوگ ان کے لیے ملک کے کونے کونے سے آئے جن میں یونین والے، وہ جن کی کوئی یونین نہیں، افریقی امریکی، ہسپانوی امریکی، ایشیائی امریکی، عرب امریکی اور مسلم امریکی سب شامل ہیں۔
امریکہ میں منگل کو ہونے والے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جسے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کیتھرین جپسن کی رپورٹ میں۔ #SCAE24
آئندہ برس 20 جنوری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے سے قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے گیارہ ہفتے تک اپنی حکومت کے اہم عہدوں پر نامزدگیاں کریں گے۔
امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کاملا ہیرس کو شکست دے کر دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور کاملا کی ہار کو بھارتی شہری کیسے دیکھتے ہیں؟ جانیے سہیل اختر قاسمی کی اس رپورٹ میں۔
انتخابات سے پہلے ہی، ٹرانزیشن چیفس، ہاورڈ لٹنک اور لنڈا میکموہن نے کچھ اعلیٰ عہدوں کے لیے،کچھ ممکنہ امیدواروں سے ملاقات کی تھی۔ یہ عہدے یا تو وائٹ ہاؤس میں یا کابینہ کی سطح کے محکموں اور دیگر ایجنسیوں کی سربراہی کے لیے ہوسکتے ہیں۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آرہے ہیں جس کی خواہش امریکی عوام نے ظاہر کی ہے۔ ایک انتہائی منقسم ملک میں اس خبر پر ملا جلا ردَ عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ واشنگٹن سے وائس آف امیریکہ کی ویرونیکہ بالدیرس اگلیسئیس کی رپورٹ۔ #SCAE24
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی جانب سے کرائے گئے ایک ہزار سے زیادہ ووٹروں کے ایگزٹ پول کے مطابق نصف سے بھی کم مسلم ووٹروں نے ہیرس کی حمایت کی۔ CAIR کے حکومتی امور سے متعلق ڈائریکٹر رابرٹ میکاؤ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسلم ووٹروں نے تیسرے فریق کے امیدوار یا ٹرمپ کو ووٹ دیا۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی انتظامیہ آنے والے امریکی رہنما کی ٹیم کے ساتھ مل کر اقتدار کی پرامن اور منظم منتقلی پر کام کرے گی۔
مزید لوڈ کریں