اردن سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کار عثمان الشریف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ جنوری میں ان کے حلف اٹھانے سے قبل جنگ ختم کردیں۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ ہم نے اسلام آباد میں کچھ لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی کو وہ کیسے دیکھ رہے ہیں اور انہیں ٹرمپ سے کیا امیدیں ہیں؟ دیکھیے سلمان قاضی کی رپورٹ۔
کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اگر ری پبلکنز کو برتری حاصل ہوجاتی ہے تو نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں اپنے سیاسی ایجنڈے پر بہ آسانی عمل درآمد کر سکیں گے۔
بدھ کو کئی عالمی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے تہنیتی پیغامات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ "آپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے نئی شروعات ہیں۔"
امریکہ کا صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اسپیچ میں کہا ہے کہ متحد امریکہ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں ٹرمپ کے خطاب کی تفصیلات بتا رہی ہیں وائس آف امریکہ کی نمائندہ ارم عباسی۔
امریکہ کا آئین بناتے ہوئے جب صدر کے عہدے کی تجویز دی گئی تو اسی وقت اتفاق رائے ہوگیا تھا کہ اس منصب پرکون براجمان ہوگا۔ لیکن اصل مسئلہ ان صاحب کو قائل کرنا تھا جنہیں صدر بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
امریکہ کی ریاست ورجینیا سے ایوانِ نمائندگان کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار سوہاس سبرامنیم کامیاب ہو گئے ہیں۔ سوہاس ورجینیا سے کانگریس کا انتخاب جیتنے والے پہلے بھارتی نژاد امریکی بن گئے ہیں۔ مزید تفصیل صبا شاہ خان سے۔
امریکی قوم سے خطاب میں جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ڈونلڈٹرمپ سے بات کی ہے اور انہیں پانچ نومبر کے الیکشن میں ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکی قوم الیکشن کے بعد پر امن اور منظم انتقال اقتدارکی مستحق ہے۔
ریاست ورجینیا سے ایوان نمائیندگان کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار سوہاس سبرامنیم کا کہنا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی کوشش ہوگی کہ ریاست میں معیشت مضبوط ہو ۔ وائس آف امیریکہ کی صبا شاہ خان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تارکین وطن کے لئے بہتر پالیسی پر بھی زور دیا ۔
مثال کے طور پر، ہیرسبرگ کے مشرق میں واقع کاؤنٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشنز ، اسیفنی نوجیری کے مطابق برکس کاؤنٹی میں، پول ورکرز ووٹوں کو سیل بند ڈبوں میں کاؤنٹی الیکشن آفس تک واپس لے کر جائیں گےجہاں انہیں ایک محفوظ کمرے میں لاک کر دیا جائے گا۔
امریکہ میں ووٹ ڈالنے کا پراسس کیا ہے اور اس میں کتنا وقت لگتا ہے؟ اور یہاں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں کا استقبال کیسے کیا جاتا ہے؟ جانیے اسد حسن سے۔
مزید لوڈ کریں