امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کو جنوبی ایشیا پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔
جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں بننے والی حکومت کے تحت بہت سی چیزیں تبدیل ہوں گی اور ٹرمپ کئی بار اس بارے میں اپنا موقف عوامی سطح پر بھی واضح کر چکے ہیں۔
مبصرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی باہمی تعلقات کے سلسلے میں مواقع اور چیلنجز دونوں لے کر آئی ہے جہاں ایک طرف ان کی قیادت میں تجارتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون میں اضافے کے امکانات ہیں، وہیں نئی انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی بھارت کے لیے تشویش کا سبب بن سکتی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وکٹری اسپیچ کے دوران بھی امیگریشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا " ہم اپنی سرحدوں کو ٹھیک کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ واپس جائیں اور ہم انہیں واپس جانے دیں گے۔ انہیں قانونی طریقے سے امریکہ آنا ہو گا۔"
امریکہ کے محکمۂ انصاف کے خصوصی قانونی مشیر جیک اسمتھ جائزہ لے رہے ہیں کہ حالیہ الیکشن میں امریکہ کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف وفاقی عدالتوں میں جاری دو مقدمات میں کارروائی کو کس طرح روکا جائے۔
صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹس کی امیدوار کاملا ہیرس نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور اپنے حامیوں پر زور دیا ہے ملک کے لیے اپنے تصور سے متعلق جدوجہد جاری رکھیں۔ نائب صدر کے واشنگٹن ڈی سی میں ہاورڈ یونیورسٹی سے اپنے سپوٹرز سے خطاب کی تفصیل نیلوفر مغل سے۔ #scae24
ایک سخت مقابلے میں ، ٹرمپ نے منگل کے انتخابات میں ممکنہ 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے کم از کم 292 حاصل کیے، جس نے انہیں آسانی سے اس ضروری اکثریت سے ہمکنار کر دیا جس سے وہ 1890 کی دہائی میں گروور کلیولینڈ کے بعد، غیر متواتر ٹرمز جیتنے والے دوسرے امریکی رہنما بن گئے۔
وائس آف امیریکہ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس کو متعدد اہم ریاستوں میں شکست دے دی ہے۔ وائس آف امیریکہ کی سینئیر نامہ نگار کیرولین پر یسوٹی الیکشن کی رات فلوریڈا میں تھیں جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے ساتھ اپنی فتح کا جشن منایا۔ #SCAE24
ایف بی آئی نے کہا کہ جارجیا، مشی گن، وسکانسن، پنسلوینیا اور ایریزونا میں پولنگ سائٹس کو بھیجی گئی دھمکیوں میں سے کسی کو بھی قابل اعتبار نہیں سمجھا گیا، جنہوں نے تھوڑی سی رکاوٹ پیدا کی، تاہم ان سے ووٹنگ متاثر نہیں ہوئی۔
اردن سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کار عثمان الشریف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ جنوری میں ان کے حلف اٹھانے سے قبل جنگ ختم کردیں۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ ہم نے اسلام آباد میں کچھ لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی کو وہ کیسے دیکھ رہے ہیں اور انہیں ٹرمپ سے کیا امیدیں ہیں؟ دیکھیے سلمان قاضی کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں