نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس کے لیے نامزد ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق نامزد شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں میں بم سے اڑانے سمیت ہراساں کرنے کے پیغامات شامل ہیں۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل کیتھ کیلوگ کو اپنا معاون نامزد کر رہے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائڑد) کیتھ کیلوگ یوکرین اور روس کے حوالے سے امریکہ کے خصوصی ایلچی ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست کو غیر قانونی طریقے سے پلٹنے کی کوشش کے الزام کا سامنا تھا۔
منتخب صدر نے زراعت کے لیے بروک رولنز اور خزانہ کے لیے اسکاٹ بیسینٹ کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے
گیٹز نےاپنی پوسٹ میں امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ میری توثیق غیر منصفانہ طور پر ٹرمپ۔وینس ٹرانزیشن کے اہم کام میں توجہ ہٹانے کا سبب بن رہی تھی۔‘
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ کے سرمایہ کار ہاورڈ لٹنک کو اپنی ایڈمنسٹریشن میں کامرس سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ وہ وسکونسن کے سابق عوامی نمائندے شان ڈفی کو ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری نامزد کر رہے ہیں۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے گئے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے امریکی میزائل روس کے اندر بھی استعمال کرنے کی اجازت دینے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت میں محکمۂ توانائی کی قیادت کے لیے آئل فیلڈ سروسز کمپنی کے بانی کرس وائٹ کا انتخاب کیا ہے۔
ٹرمپ نے نارتھ ڈکوٹا کے گونر ڈگ برگم کو محکمۂ داخلہ کے لیے منتخب کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے لیے اسٹیون چیونگ جب کہ پریس سیکریٹری کے لیے کیرولائن لیوٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ریاست فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں امریکہ فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ گالا میں شرکت کی۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ان کی کابینہ میں محکمۂ صحت اینڈ ہیومن سروسز کے سربراہ ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو مارکو روبیو کو 'سیکریٹری آف اسٹیٹ' نامزد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہماری قوم کے لیے ایک مضبوط وکیل، ہمارے اتحادیوں کے لیے ایک سچے دوست اور ایک بے خوف جنگجو ہوں گے جو اپنے حریفوں کے سامنے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مزید لوڈ کریں