عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس کئی دن پہلے سے کاز لسٹ میں شامل تھا اور اسے بدھ کے روز بھی معمول کی کارروائی سمجھا جا رہا تھا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جس کے ذریعے پاکستانی عوام افغان عوام کی مدد کے لیے عطیات جمع کرا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق حکومتی امیدوار کو جتوانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کیے گئے۔ حکومت نے اب تک کمیشن کی رپورٹ پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن نے کرکٹر شعیب اختر کو ادارے سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی اور اچانک استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم ادا کرنے اور 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کے ساتھ لفظ 'کالعدم' نہیں لکھا جائے گا اور اس جماعت کے تمام منجمند اکاؤنٹس کھول دیے گئے ہیں۔ پارٹی کے ذمے داران اپنے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوا یا جمع کرا سکتے ہیں۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف ملے گا اور اس ضمن میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
عدالتی حکم پر پولیس ملزم ظاہر جعفر کو زبردستی باہر لے گئی۔ باہر لے جانے کے دوران ملزم نے تفتیشی پولیس افسر کو گریبان سے پکڑ لیا تاہم پولیس ملزم کو اٹھا کر بخشی خانے لے گئی۔
نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت اب نیب چھ اکتوبر سے قبل زیرِ التوا منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات کی تحقیقات جاری رکھ سکے گا جب کہ چھ اکتوبر کے بعد اسے منی لانڈرنگ اور فراڈ کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہو گا۔
تحریکِ لبیک پاکستان حکومت کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بنتی جارہی ہے۔ اس جماعت سے نمٹنے کے معاملے پر ریاست بظاہر تذبذب کا شکار نظر آتی ہے۔ اس جماعت کی قانونی حیثیت اور حکومتی پالیسی میں ابہام کے بارے میں بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا۔
پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اور نعمان نیاز پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی یکطرفہ طور پر کنٹریکٹ ختم کر کے ملازمت ختم نہیں کرسکتا۔
سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر اور مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کرے گا۔ حکومتِ پاکستان نے امدادی پیکج پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری جانب، پیر سید عنایت نے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ ''الرٹ رہیں، حکومت کسی بھی وقت خون کی ہولی کھیل سکتی ہے۔ ہم پہلے بھی کئی قربانیاں دیکر پرامن بیٹھے ہوئے ہیں''
وزیرِ اعظم ہاؤس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم 20 نومبر 2021 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹی ایل پی کے معاملے پر پاکستانی ریاست اب بھی کنفیوژن کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں برس اپریل میں کابینہ کی منظوری کے باوجود ٹی ایل پی پر تاحال پابندی عائد نہیں کی جا سکی۔
افغانستان میں ممکنہ آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکہ کے معاہدے کے قریب ہونے کی رپورٹس کی اسلام آباد نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی معاہدے پر مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ترجمان ٹی ایل پی صدام بخاری کہتے ہیں کہ وہ حکومت سے کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ اُن کے صرف دو مطالبات ہیں۔ حکومت تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کو رہا کرے اور وعدے کے مطابق پاکستان سے فرانس کے سفیر کو نکالے۔
پاکستان آنے والے افغان شہریوں کے لیے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ میڈیکل ایمرجنسی پر ویزہ آن ارائیول دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے ہوائی اڈے پر افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور افغان وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔
عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم ناموں پر جمع کرائے گئے پنجاب حکومت کے تحریری جوابات بھی طلب کیے جب کہ چیف سیکریٹری پنجاب، سابق چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔
ماہرین افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتِ حال اور دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے کے تناظر میں اس کانفرنس کو اہم قرار دے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں